کشتواڑ کے انجول سے لیکر کنتواڑتک محکمہ صحت کی طرف سے کوئی طبی سینٹر نہیں

0
0

مقامی لوگوں کا انجول میں ڈسپنسری کھولنے کا مطالبہ
عمران شاہ

کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے ٹھاکرائی کے انجول کے سماجی کارکن ارجن شرما نے پریس بیان میں کہا کہ انجول سے لیکر پوتی ناگ کنتواڑا تک ہیلتھ محکمہ کی طرف سے کوئی بھی سینٹر نہیں کھولا گیا ہے مزید کہا کہ حالانکہ کچھ مہینے پہلے وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر محبوبہ مفتی نے ضلع کا دورہ کیا تھا۔ اور دورہ کے دوران انجول سے سماجی کارکن ارجن شرما کی ایک ڈیپوٹیشن ملی تھی اور انجول میں ڈسپنسری اور انجول مڈل سکول کو ہائی اسکول کا درجہ دینے کی مانگ کی تھی لیکن ابھی تک ہماری مانگ پورا نہیں ہوئی اور مزید کہا کہ اتنا ہی نہیں بلکہ وزیر اعلی محترمہ محبوبہ مفتی سے درخواست کی تھی کہ انجول سے پوتی ناگ سڑک کا رابطہ دیا جائے جس سے علاقہ پوتی ناگ میں گوجر بستی زندگی بسر کرنے والوں کو بھی سڑک کا رابطہ مل سکے ،اور علاقہ کے لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ پوتی ناگ کم از کم ایک سو کے قریب گھر وں پر مشتمل ہے لیکن سرکار کی طرف سے نہ ہی اس گاﺅں میں سڑک ہے اور نہ ہی ڈسپنسری معمولی زخم کے لئے لوگوں کو کشتواڑ ہسپتال جانا پڑتا ہے اور اگر کسی کو چوٹ لگے تو ا±سے لکڑی کے ذھنڈہ یا پھر بیڈ کے ساتھ باند کر کشتواڑ لانا پڑتا ہے ۔اتنا ہی نہیں بلکہ اگر کو حاملہ عورت کو بھی اسی طرح سے لانا پر مجبور ہیں کیونکہ علاقہ میں زندگی بسر کر رہے لوگ غریبی سطح سے نیچے ہیں ان لوگوں کے پاس کشتواڑ ہوٹلوں میں ر±کنے کے لئے پیسے نہیں ہے اور علاقہ پوتی ناگ کے لوگ بالکل سرکار کی طرف سے نظر انداز ہیں۔ لوگوں نے وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی سے پ±ر زور مانگ کی ہے کہ دورہ کے دوران جو وعدہ کئے ہیں انہیںفوری طور پر پورا کیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا