کشتواڑ پولیس نے منشیات فروش کے قبضے سے چرس برآمد کی

0
0

دیپک شرما
کشتواڑ//سرحدی ضلع کشتواڑ میں پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ کشتواڑ پولیس نے ان کے قبضے سے چرس بھی برآمد کی ہے۔کشتواڑ پولیس نے ایس ایس پی کشتواڑ خلیل احمد پسوال کی زیر نگرانی میں ایس ایچ او کشتواڑ پرویز کھانڈے، تا سب انسپکٹر لال حسین نے زیر صدارت ڈپٹی ایس پی ہیڈکوارٹر ڈاکٹر اشان گفتا نے مالی پیٹھ کشتواڑ میں ناکہ لگایا اور تمام گاڑیوں کی تلاشی مہم شروع کی۔ چیکنگ کے دوران پولیس نے ایک منشیات فروش مظفر حسین ولدمحراج دین باغوان ساکن اوم مہتہ روڈ کشتواڑ کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم سے پولیس نے چرس بھی برآمد کیا ہے۔ایس ایچ او کشتواڑ پرویز کھانڈے نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 236/2023 زیر دفعہ 8/20 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ پولیس تھانہ کشتواڑ میں درج کیا گیا ہے۔وہیں ایس ایس پی کشتواڑ خلیل احمد پسوال نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ ڈریگس کو جڑ سے ختم کرنے میں پولیس کا تعاون کرے۔پولیس نے لوگوں سے منشیات سے جڑے افراد کی نشاندہی کرنے کی اپیل کی تاکہ اس بدعت کو نوجوانوں سے دور رکھا جائے۔کشتواڑ پولیس آئے دن منشیات کو ختم کرنے کے لیے عوامی دربار کے ساتھ پولیس پبلک میٹنگ میں لوگوں سے اپیل بھی کرتے ہیں کہ کشتواڑ پولیس کو ڈریگس کو جڑ سے ختم کرنے میں پولیس کا تعاون دیں اور ضلع کشتواڑ کو ڈریگس سے مکت ضلع بنائیں۔ ایس ایچ او کشتواڑ پرویز کھانڈے کی تعیناتی کے بعد ہی کشتواڑ میں منشیات فروشوں پر نکیل قصی ہوئی ہے جس کے چلتے کشتواڑ میں کئی ہد تک منشیات فروشوں میں گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا