ہیروئن جیسا مادہ برآمد، پولیس تھانہ کشتواڑ میں معاملہ درج، تحقیقات جاری
بابر فاروق
کشتواڑ//کشتواڑ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف اپنی مسلسل مہم میں مزید تین بدنام زمانہ منشیات اسمگلروں کو حراست میں لیا اور گیارہ گرام ہیروئن برآمد کی۔ سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس کشتواڑ خلیل پوسوال نے تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ ایک مخصوص معلومات تیار کی گئی اور اس کے مطابق سرتھل موڑ کشتواڑ میں خصوصی ناکے قائم کیے گئے تھے۔ اس ناکے کی قیادت انسپکٹر پرویز احمد کھانڈے ایسٹیشن ہاؤس آفیسر پولیس تھانہ کشتواڑ کررہے تھے جس کی مدد سب انسپکٹر علی محمد نے ڈی واء ایس پی ہیڈکوارٹر کشتواڑ ڈاکٹر ایشان گپتا کی نگرانی میں کی۔ اس دوران گاڑیوں اور راہگیروں کی تلاشی کے دوران پولیس ٹیم نے ایک ایکو زیر نمبر JK17-8837 کو روکا اور گاڑی و سامان کی تلاشی کے دوران پولیس ٹیم نے ان کے قبضے سے ہیروئن جیسی نشہ آور چیز برآمد کر لی جس کا وزن تقریباً گیارہ گرام تھا۔گرفتار افراد کی شناخت محمد وسیم ولد محمد رمضان ساکنہ کْلنہ پتیم ہال، محمد اشرف و مدثر احمد ولد محمد اقبال ساکنہ بدھی بھلیسہ ضلع ڈوڈہ کے طور پر ہوئی۔ اس سلسلے میں ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 257/2023 پولیس تھانہ کشتواڑ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس کشتواڑ خلیل پوسوال نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں اور کشتواڑ پولیس کے ساتھ شیئر کریں تاکہ سماج کو منشیات کی لعنت سے بچایا جا سکے۔