کشتواڑ واقعے کا بدلہ لیا جائے گا: منوج سنہا

0
0

کشتواڑ میں مکمل بند؛وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ، محبوبہ مفتی، سجاد لون کی شدید الفاظ میں مذمت

لازوال ڈیسک/بابر فاروق

سرینگر/کشتواڑ؍؍ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کشتواڑ میں دو ولیج ڈیفنس گارڈز کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس بربریت کا بدلہ لیا جائے گا۔بتادیں کہ کشتواڑ کے دورافتادہ علاقے منجولہ میں جمعرات کی شب ملی ٹینٹوں نے مبینہ طور پر دو ولیج ڈیفنس گارڈز (وی ڈی جی) کو اغوا کرنے کے بعد قتل کردیا ہے۔وہیں ضلع کشتواڑ میں جمعرات کی صبح دورافتادہ علاقہ کنتواڑہ میں دو وولیج ڈیفنس گارڈز کو ملی ٹینٹیوں نے اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا۔ اس واقعے کو جموں وکشمیر کے ایل جی منوج سنہا، جموں وکشمیر کے یو ٹی کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، فاروق عبداللہ و محبوبہ مفتی سمیت کئی سیاسی لیڈران نے افسوسناک قراد دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی۔

https://en.wikipedia.org/wiki/Manoj_Sinha
کشتواڑ پولیس نے دیر رات اپنے ایک بیان میں کہا کہ دونوں وولیج ڈیفنس گارڈز جن کا نام نذیر احمد و کلدیپ کمار ہے اور دونوں کنتواڑہ کے رہائشی تھے۔ پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق وولیج ڈیفنس گارڈز حسبِ معمول اپنے مویشی چرانے بالائی علاقوں میں گئے تھے اور اس دوران وہ لاپتہ ہوئے، بعد میں ان کی لاشوں کے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور ان کے اہل خانہ نے انکی شناخت کی۔ ’کشمیر ٹائیگرز ‘نامی دہشت گردتنظیم کی جانب سے ان کی ہلاکتوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہی سناتن دھرم سبھا کشتواڑ نے کشتواڑ مکمل بند کی کال دی۔ بند کی کال پر عمل کرتے ہوئے قصبہ کشتواڑ و گردونواح میں تمام تعلیمی ادارے و ٹریفک کی آمدورفت بھی بند رہی۔
اس دوران قصبہ کشتواڑ کے کلید چوک، اوم مہتہ روڈ کے ساتھ ساتھ دیگر کئی مقامات پر احتجاج بھی ہوا جس دوران عوام نے غم و غصے کا اظہار کیا۔ احتجاج کے دوران لوگوں نے مرکزی سرکاری سے ضلع کشتواڑ میں سیکورٹی نظام کو مزید مضبوط کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ کشتواڑ کے بالائی علاقوں میں چھپے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے وولیج ڈیفنس گارڈز کو ٹریننگ دینے کے ساتھ ساتھ انکو تنخواہ بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا تاکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ یہ بھی اپنا اہم کردار نبھا پائیں۔
امام مرکزی جامع مسجد کشتواڑ فاروق کچلو نے بھی جمعہ نماز کے خطاب کے دوران کنتواڑہ میں پیش آنے والے معاملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایسے معاملات کی ہمیشہ مذمت کی کیوں کہ اسلام کسی بے گناہ انسان کے قتل کی اجازت نہیں دیتا ہے۔
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کشتواڑ میں دو ولیج ڈیفنس گارڈز کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس بربریت کا بدلہ لیا جائے گا۔بتادیں کہ کشتواڑ کے دورافتادہ علاقے منجولہ میں جمعرات کی شب ملی ٹینٹوں نے مبینہ طور پر دو ولیج ڈیفنس گارڈز (وی ڈی جی) کو اغوا کرنے کے بعد قتل کردیا ہے۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میں اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا: ’ کشتواڑ میں وی ڈی جی کے ارکان پر گھناؤنے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرنے کے لیے الفاظ اتنے مضبوط نہیں ہیں‘۔انہوں نے کہا: ’ میں اس بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے بہادر بیٹوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں‘۔ان کا اپنے پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ’ ہم تمام دہشت گرد تنظیموں کو تباہ کرنے اور اس بربریت کا بدلہ لینے کا پختہ عزم رکھتے ہیں‘۔
جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کشتواڑ میں ملی ٹنٹوں کے ہاتھوں دو ولیج ڈیفنس گارڈ (وی ڈی جی) کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔وزیر اعلیٰ نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا: ’کشتواڑ کے کنٹواڑہ میں مقامی گائوں کی دفاعی کمیٹی کے کلدیپ کمار اور نذیر احمد پڈر پر ہونے والے حملے جس سے ان کی موت واقع ہوئی، سے گہرا دکھ اور تشویش ہوئی‘۔انہوں نے کہا: ’دہشت گردوں نے دو بے گناہ افراد کو قتل کر دیا جو اپنے مویشی چرانے گئے تھے‘۔ان کا کہنا تھا: ’میں اس حملے کی واضح الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اور متوفین کیاہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں‘۔
عمر عبداللہ نے کہا: ’اس کے ساتھ ہی میں توقع کرتا ہوں کہ سیکورٹی فورسز ہمارے انسداد دہشت گردی کے گرڈ میں کسی بھی خلا کو دور کرنے کے لیے تیزی سے آگے بڑھیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اس طرح کے حملے مکمل طور پر بند ہوں‘۔
دریں اثنا پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی اور پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد لون نے بھی اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔پی ڈی پی نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا: ’پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے کشتواڑ میں گاؤں کے دفاعی محافظوں نذیر احمد اور کلدیپ کمار کے وحشیانہ قتل کی مذمت کی ہے‘۔انہوں نے کہا: ’موصوفہ نے غم کی اس گھڑی میں متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے‘۔سجاد لون نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا: ’کشتواڑ میں دو ولیج ڈیفنس گارڈز (وی ڈی جیز) کے المناک نقصان پر گہرا دکھ ہوا جنہیں بے دردی سے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا‘۔انہوں نے کہا: ’میں ان کے اہل خانہ اور دیگر احباب سے دلی تعزیت کرتا ہوں‘۔

https://lazawal.com/?cat=20#

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا