کشتواڑ میں زنانہ کالج کھولا جائے سماجی کارکن پیارے لال شرما کی گورنر سے مداخلت کی اپیل

0
0

دیپک شرما
کشتواڑ // کشتواڑ میں گزشتہ کئی سالوں سے لوگوں کی مانگ ہے کہ ضلع کشتواڑا میں ایک زنانہ کالج کا قیام عمل میں لایا جائے اور ضلع میں کالج نہ ہونے سے کئی خواتین طالبات اپنی پڑھائی حاصل نہیں کر پاتے ہیں۔ سماجی کارکن پیارے لال شرمانے مزید کہا کہ ضلع کشتواڑ بہت بڑا ضلع ہے اور بہت پچھڑا ہوا ہے اور ضلع کے دور دراز علاقہ جات سے لوگ بڑی مشکل سے کشتواڑ میں اپنے بچوں کو لے کر پڑھائی کرواتے ہیں لیکن کشتواڑ میں زنانہ کالج نہ ہونے سے کشتواڑ کے دور دراز کے لوگوں کو پڑھائی سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے۔اس ضمن میں سماجی کارکن پیارے لال شرمانے گورنر سے درخواست کی ہے کہ ضلع میں ایک زنانہ کالج کا قیام جلد از جلد عمل میں لایا جائے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا