کشتواڑ میں دوسری شادی کرنے پر سرکاری ٹیچر معطل

0
0

جانچ کے احکامات جاری، کمیٹی دس دن میں پیش کرے رپورٹ
بابر فاروق

کشتواڑ؍؍ ضلع کشتواڑ کے تعلیمی زون مڑواہ میں ایک سرکاری ٹیچر کو دوسری شادی کرنے پر ضلع انتظامیہ نے معطل کر دیا ہے اور اسکے خلاف جانچ کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ ڈاکٹر دیونش یادؤ کی طرف سے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق ایک شکایت افروز بانو زوجہ منظور احمد لون ساکنہ نواپچی مڑواہ کی جانب سے زونل ایجوکیشن دفتر مڑواہ میں موصول ہوئی جس میں افروز بانو نے الزام لگایا کہ انکے شوہر جو پیشے سے استاد ہیں ‘نے دوسری شادی کی ہے۔ شکایت موصول ہونے کے بعد زونل ایجوکیشن آفیسر مڑواہ نے پرائمری اسکول زیارت محلہ میں تعینات گریڈ دوم ٹیچر منطور احمد لون کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا جس کے جواب میں منظور احمد لون نے اقرار کیا کہ انہوں نے دوسری شادی سرکار سے منظوری حاصل کیے بغیر ہے۔ حکم نامے کے مطابق یہ ظاہر ہوتا ہے کہ منظور احمد نے مجاز اتھارٹی سے اجازت نہ لے کر ایمپلائیز کنڈکٹ رول 1971 کے رول 22 کی خلاف ورزی کی ہے۔ جس کی بنیاد پر متعلقہ ملازم کو متعلقہ قوانین کے تحت معطل کر دیا گیا ہے اور اس کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق جانچ کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور اسے دس یوم میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا