کشتواڑ میں خسرہ روبیلا کے خاتمے اور نگرانی کیلئے ایک روزہ صلاحیت سازی ورکشاپ کا انعقاد

0
0

خسرہ، روبیلا وائرس کی ویکسین کی مناسب ویکسینیشن کیلئے کولڈ چین کو برقرار رکھنے پر زور دیا گیا
لازوال ڈیسک
کشتواڑ// خسرہ اور روبیلا کے خاتمے کے قومی پروگرام کے تحت خسرہ روبیلا کے خاتمے اور نگرانی کے لیے ایک روزہ ضلعی سطح کی صلاحیت سازی کی ورکشاپ آج یہاں نیو ڈی سی آفس کمپلیکس کشتواڑ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی۔وہیںورکشاپ کا انعقاد ڈائریکٹوریٹ آف فیملی ویلفیئر، ایم سی ایچ اینڈ امیونائزیشن جے اینڈ کے نے عالمی ادارہ صحت، این پی ایس این جموں کے تعاون سے ڈاکٹر ایم وائی میر، چیف میڈیکل آفیسر کشتواڑ اور ڈاکٹر بلبیر کمار، ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر کے تعاون سے کیا۔وہیںورکشاپ کے دوران، ڈاکٹر عظمت خان، سرویلنس میڈیکل آفیسر، ڈبلیو ایچ او، نیشنل پبلک ہیلتھ سرویلنس نیٹ ورک این پی ایس این جموں نے ایک تفصیلی پریزنٹیشن دی اور تمام بلاک میڈیکل آفیسرز، پی ایچ سیز کے میڈیکل آفیسرز، این ٹی پی ایچ سیز، ایم ایل ایچ پیز، بلاک مانیٹرنگ ایویلیوایشن آفیسرز، سرکردہ افراد کو آگاہ کیا۔ وہیںہیلتھ وزٹرز ، ویکسینیٹر، ہیلتھ ایجوکیٹرز، ایکسٹینشن ایجوکیٹرز، فارماسسٹ اور محکمہ صحت کے مختلف فرنٹ لائن ورکرز کو جموں و کشمیر کے یوٹی میں خسرہ روبیلا کے خاتمے کے حصول کے لیے حکمت عملیوں پر عمل درآمد کے بارے میں بتایا گیا ہے اور اس کے علاوہ روبیلیس کے لیے حفاظتی ٹیکوں اور نگرانی کی حساسیت کو مضبوط کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ مزید برآں، صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کو دسمبر 2023 تک ہندوستان میں خسرہ کے مکمل خاتمے کے قومی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر خسرہ، روبیلا وائرس کی ویکسین کی مناسب ویکسینیشن کے لیے کولڈ چین کو برقرار رکھنے پر زور دیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا