کشتواڑ میں جنم اشٹمی کا تہوار جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

0
0

کشتواڑ پولیس کی طرف سے کیے گئے سیکورٹی کے سخت انتظامات، سیول انتظامیہ نے فراہم کی دیگر سہولیات
بابر فاروق
کشتواڑ؍؍ضلع کشتواڑ میں جنم اشٹمی کا تہوار جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ کشتواڑ پولیس کی طرف سے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان کشتواڑ کے لوگوں نے جنم اشٹمی کو دھوم دھام سے منایا۔ بچوں نے بھگوان کرشن کا لباس زیب تن کیا، ثقافتی تقریبات میں حصہ لیا، ‘جھانکیاں’ لی گئیں اور خواتین نے ‘بھکتی گیت’ گائے اور تقریبات میں شریک ہوئے۔گوری شنکر مندر سرکوٹ کشتواڑ سے رگھوناتھ مندر سمنا کالونی تک ایک شوبھا یاترا بھی نکالی گئی جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔قصبہ کشتواڑ میں پروقار تقریب کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ ریلی کی شکل میں شوبا یاترا گوری شنکر مندر سرکوٹ سے نکلی اور حب الوطنی اور مذہبی نعرے لگاتے ہوئے رنگوناتھ مندر سمنا کالونی کی طرف مارچ شروع کیا۔ شوبا یاترا چوگان گراؤنڈ، ڈاک بنگلو چوک، شہیدی روڈ، بس اسٹینڈ اور باغوان محلہ سے ہوتی ہوئی رگوناتھ مندر میں پہنچتی۔ منعقدہ مذہبی جلوس میں ہزاروں لوگوں نے بڑی تعداد میں سجاء ہوئی جانکیوں کے ساتھ شرکت کی۔ کشتواڑ پولیس اور ضلع انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے حفاظتی انتظامات کیے ہو? تھے۔ یاترا کے دوران یاترا ٹریک کے ساتھ کشتواڑ قصبہ کی طرف جانے والے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا تھا۔ گوری شنکر مندر سرکوٹ سے رنگوناتھ مندر سمنا کالونی تک سڑک رابطے پر پولس، سی آر پی ایف سمیت سیکورٹی اہلکاروں کی دستے کو تعینات کیا گیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر کشتواڑ ڈاکٹر دیونش یادؤ و سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس کشتواڑ خلیل پوسوال کے ساتھ ساتھ ضلع انتظامیہ اور پولیس کے دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے ذاتی طور پر حفاظتی انتظامات کی نگرانی کی اور یاترا کو رگوناتھ مندر سمنا کالونی پہنچنے تک خود بھی موجود رہے۔ انتظامیہ کی جانب سے یاترا کے دوران قصبے میں گاڑیوں کے داخلے اور نقل و حرکت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ یاترا کا اختتام ہونے پر ٹریفک کی آمدورفت و بحال کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا