تقریباً بیس ہزار شرکاءنے شرکت کر کے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا
بابر فاروق
کشتواڑ//کشتواڑ کے لوگوں اور طلباءمیں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنے کے ایک اہم اقدام میں، ضلع ہیڈ کوارٹر کشتواڑ میں ڈپٹی کمشنر کشتواڑ، ڈاکٹر دیونش یادو نے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کشتواڑ عبدالقیوم کے ساتھ ترنگا ریلی کی قیادت میں 20,000 شرکاءنے شرکت کی۔ منعقدہ ریلی میں تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، جو ڈاک بنگلہ چوک سے شروع ہوئی اور بن آستان، ہڈیال چوک، منی بس اسٹینڈ، مین بس اسٹینڈ، گرودوارہ چوک اور قصبہ کشتواڑ سے ہوتی ہوئی چوگان گراو ¿نڈ میں اختتام پذیر ہوئی۔تقریب کا آغاز ڈاک بنگلو میں پرچم کشائی کی رسمی تقریب سے ہوا، جہاں ڈاکٹر دیونش یادو نے شرکاءکے ہجوم کے درمیان قومی پرچم لہرایا۔ وہیںچوگان گراو ¿نڈ میں شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر دیونش یادو نے نوجوانوں میں قومی فخر اور اتحاد کے جذبات کو فروغ دینے کے لیے اس طرح کی ریلیوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے م ±لکی ورثے کے تحفظ میں نوجوان نسل کے کردار پر روشنی ڈالی اور ان پر زور دیا کہ وہ حب الوطنی اور سالمیت کی اقدار کو برقرار رکھیں۔ ڈاکٹر دیونش یادو نے اس طرح کے پروگرام کے انعقاد کے لیے محکمہ تعلیم، محکمہ یوتھ سروسز و اسپورٹس، سیول اور پولیس انتظامیہ کی کوششوں کی بھی ستائش کی۔ اس ریلی میں اسکولی طلباءکے ساتھ ساتھ ضلع اور سیکٹرل آفیسران، سیول اور پولیس انتظامیہ، اسکولوں کا عملہ، سرکاری ملازمین، اور مقامی شہریوں نے حصہ لیا اور "ہر گھر جھنڈا،” "ہر گھر ترنگا،” "بھارت ماتا کی جئے، ہندوستان زندہ باد اور "وندے ماترم کے نعرے حب الوطنی کے جذبے سے لگائے۔سی ای او کشتواڑ، جاوید احمد کچلو نے بتایا کہ زون ناگسینی اور زون کشتواڑ کے تمام 85 اسکولوں کے تقریباً 17,000 طلباءنے ریلی میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔ ریلی کے دوران راستے میں موجود مقامی لوگ اپنے گھروں سے باہر آئے اور اس تقریب کے انعقاد پر انتظامیہ کی حمایت اور تعریف کی۔ ریلی کا اختتام چوگان گراو ¿نڈ میں ہوا، جہاں یہ یومِ آزادی کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر جموں و کشمیر اکیڈمی فار آرٹ، کلچر اینڈ لینگوئجز کے تعاون سے ضلع انتظامیہ کے زیر اہتمام ترنگا کنسرٹ میں ضم ہو گئی۔اس کنسرٹ میں گلوکاروں توقیر علی، برہان شیخ، اور مہندر سونی کی شاندار پرفارمنس پیش کی گئی، جنہوں نے حب الوطنی پر مبنی گیتوں سے سامعین کے حب الوطنی کے جذبے کو جلا بخشی۔