کشتواڑ شہر کے کئی محلہ جات پانی کی سپلائی سے محروم

0
0

 پانی کی عد م دستیابی کو لیکر مقامی شہری سراپا احتجاج
عمران شاہ
کشتواڑ // شہر کے وارڈ نمبر ایک بمقام گرین ماڈل اکیڈمی، مسجد محمدی محلہ، قاضی جلال دین محلہ کے آس پاس کے علاقہ میں پانی کی سپلائی نہ آنے کو لے کر مقامی آبادی نے فکر ظاہر کرتے ہوئے ،محکمہ کے اعلی حکام کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر محکمہ کی طرف سے اپنے کام میں بہتری اور پانی کی فراہمی نہیں کی گئی تو وہ وارڈ نمبر ایک بمقام گرین ماڈل، محمدی مسجد محلہ، قاضی جلال دین کے آس پاس کی مرد وخواتین کے ساتھ پی ایچ ای دفتر کے باہر احتجاج کرنے پر مجبورہو جائیں گے۔وہیں اس موقع پر مقامی باشندوں نے بتایا کہ شہر کے وارڈ نمبر ایک بمقام گرین ماڈل اکیڈمی کے آس پاس میں پانی کی سپلائی نہیں آ رہی ہے جس سے وارڈ کے لوگ پانی کی قلت سے کافی پریشان ہو چکے ہیں،اور محکمہ کرایہ کی وصولی کے لئے کام تیز کر چکا اور وارڈ کے لوگ کرایہ تو وقت پر جمع کروا دیتے ہیں لیکن انہیں پانی کی ضرورت ہوتی ہے تو لوگوں کوبابلیو ںکا سہارا لینا پڑتا ہے تو پھر محکمہ کس کا کرایہ وصول رہا ہے، اور اگر لوگوں کو پینے کے لئے پانی صیح طریقے سے نہیں ملے گا تو لوگ کرایہ کیوں جمع کروائے اور محکمہ کے اعلی حکام کو چاہئے کہ اپنا طریقہ کار میںبہتر لائے اور آفسر شاہی کا مزہ چھوڑ کر جن علاقوں میں پانی کی قلت ہے وہاں پر جاکر موقع کا جائزہ لیں۔ وہیں انہوں نے پی ایچ ای محکمہ کے اعلی حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر محکمہ کی طرف سے اپنے کام میں بہتری اور پانی کی فراہمی نہیں ہوئی تو انہیں شہر کے مردو زن کے ساتھ محکمہ کے دفتر کے باہر احتجاج کرنے پر مجبور ہونا پڑے گا جس کی ساری ذمہ داری پی ایچ ای محکمہ کے اعلی حکام کی ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا