کشتواڑ آصفہ کے حق میں احتجاجی ریلی

0
0

مقامی لوگوں کے علاوہ بڑی تعداد میں اسکولی بچے بھی ہوئے شامل
عمران شاہ
کشتواڑ//جموں کشمیر کے کٹھوعہ میں آٹھ سالہ ننھی قبائلی لڑکی کی عصمت دری اور قتل کے خلاف جمعہ کے روز کشتواڑ میں شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ آج چوتھے روز بھی جاری رہا۔ جبکہ آج کشتواڑ میں اسلامیہ فریدیہ ہائرا سکینڈری ا سکول کشتواڑ، نیشنل اکیڈامی ،ہائی ا سکول کشتواڑ وغیرہ کے ہزاروں طالبہ و طالبات صدر مقام کشتواڑ میں احتجاج کرتے ہوے آصفہ کے ملزمان کی پھانسی کا مطالبہ کر رہے تھے یہ ریلی اسلامیہ ا سکول سے بن استان زیارت شریف سے ہوتے بس اسٹیند میں اختتام پزیر ہوئی ۔ اس دوارن طلاب کا کہنا تھا کہ جب تک آصفہ کو انصاف نہیں ملے گا تب تک ہم بھی چپ نہیں بیٹھے گیں۔واضح رہے ریلی کی قیادت جامع مسجد کے امام فاروق احمد کچلو کی زیر نگرانی میں نکالی گئی ۔صدر مقام پر سب سے بڑا احتجاج کیا گیا اور وہیںبچوں نے نعرہ بازی بھی کی ۔اسلامیہ فریدیہ ہائر اسکینڈری اسکول کشتواڑ کے طالبات نے ایدوکیٹ دپیکا سنگھ راجوت کو ملزمان کے حمایتی گروہ کی طرف سے دھمکی پر بھی شیدید ناراضگی کا اظہار کیا۔ کہ وہ ہر حال میں ان کے ساتھ کھڑی ہیں اور ہم لڑکیوں کو کمزور نہ سمجھا جائے جب خواتین سڑکوں پر احتجاج کریں گی تو حالات کشیدہ ہو سکتے ہیں اس لیے جنتی جلدی ہو سکے انصاف دلایا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا