کشتواڑکلریکل ایسو سی ایشن کی قلم چھوڑ ہڑتال مسلسل جاری

0
0

مطالبات حل نہ ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا انتباہ
عمران شاہ
کشتواڑ // متعدد محکموں کے کلریکل ا سٹاف نے JKLADCSA کے بنیر تلے ضلع صدر منصور احمد ڈولوال کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ حکومت کی جانب سے لیتولال کی پالیسی پر غم و غصہ کا اظہار کیا گیا۔انہوں نے ریاستی سرکار سے مانگ کرتے ہوے کہا کہ کورٹ کی جانب سے جاری کی گی ہدایات پر فوری طور پر عمل درآمد کیا جا ئے۔ احتجاجی کلریکل اسٹاف نے تمام مسائل و مطالبات کو فوری حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ساتواں پے کمیشن سے پہلے تنخواﺅں میں طوافت کو حل کرنے کا زوردار مطالبہ کیا ۔ اپنی مانگو کو لیکر احتجاج کررہے کلریکل سٹاف سے خطاب کے دوران، محمد رفی کچلو، عبدالمجید، یاسر حسین ر زرگر ،چونی لال ٹھکور نے بھی مسائل پر نظر روشنی ڈالتے ہوئے سرکار سے مطالبات کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا