دیپک شرما
کشتواڑ؍؍ملک دشمن سر گر میاں انجام دینے، امن امان میں رخنہ ڈالنے ،لوگوں کو غیر قا نون کاروا ئی میں اکسانے کے الزام میں کشتواڑ پو لیس نے حریت لیڈر سمیت 8افراد کو حرا ست میں لینے کے بعدانہیں جیل منتقل کر دیا۔ پولیس نے واقعے کی تصد یق کر تے ہوئے کہا کہ عید الفطر کے موقعے پر بھارت مخا لف نعرے بازی کر نے ،عسکریت پسندوں کی حمایت کرنے کے الزام میں کئی افراد کی گرفتا ریاں عمل میں لائی گئی ہے ۔ذرائع کے مطا بق کشتواڑ میں عید الفطر کے مو قعے پر نو جوانوں نے نما ز عید ادا کر نے کے بعد ریاست خاص کر وادی کشمیر اور خطہ چنا ب میں پولیس و فورسز کی مبینہ زیادتوں کے خلاف احتجاج ی ریلی نکا ل جسکے دوران نوجوانوں نے بھارت مخا لف آ زادی اسلام اور عسکریت پسندوں کے حق میں نعرے بازی کی جس کا پولیس نے سنجیدہ نوٹس لیا اور احتجا جی ریلی نکا لنے والوں کے خلاف پولیس اسٹیشن میں کیس د رج کیا ۔پو لس نے ملک دشمن سر گر میاں انجام دینے ،لو گوں کوغیر قا نونی کاروا ئیوں کیلئے اکسانے ،امن امان میں رخنہ ڈالنے ، سر کاری اور پرائیویٹ املاک کونقصان پہنچا نے کے الزام میں حر یت لیڈر عا دل قیوم متو ولد اسد اللہ سا کنہ عمر محلہ کشتواڑ سمیت 8افراد کو چھا پوں کے دوران گر فتار کر لیا ۔پو لیس نے گرفتا ریوں کی تصد یق کرتے ہو ئے کہا کہ 16جون بروز عید الفطر نماز عید ادا کرنے کے بعد کشتواڑ میں امن امان میں رخنہ ڈا لنے ،ملک دشمن سر گر میاں انجام دینے ،عسکریت پسندوں کے حق میں اور بھارت مخالف نعرے با زی کرنے کے الزام میں حر یت لیڈر سمیت 8افراد کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہے ۔پو لیس کے مطا بق