کسی رشتے میں رہنے کی بجائے شادی کرنے کو ترجیح دوں گی،عالیہ بھٹ

0
0

ےو اےن اےن
ممبئی//بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ وہ کسی رشتے میں رہنے کے بجائے شادی کرنے کو ترجیح دیں گی۔بالی ووڈ میں آج کل رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اپنے افیئر کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں لیکن رنبیر کے شادی سے متعلق بیان کہ وہ شادی شدہ زندگی پر بھروسہ رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کی اپنی فیملی ہو نے دونوں کے درمیان تعلق کو واضح کردیا جب کہ رنبیر کے بعد عالیہ بھٹ نے بھی شادی کی خواہش ظاہر کردی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی ایک انٹرویو میں شادی سے متعلق اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا ہمیشہ سے یہ یقین رہا ہے کہ میں شادی بچوں کی خاطر کروں، اگر مجھے ایسا محسوس ہوا کہ میری شادی کی عمر ہوچکی اور میں بچوں کے لیے تیار ہوں اور جب میں اس پوزیشن میں ہوئی تو شادی کرلوں گی۔عالیہ بھٹ نے مزید کہا کہ میں نے شادی کے حوالے سے کوئی مخصوص وقت مقرر نہیں کیا کیوں کہ یہ اہمیت نہیں رکھتا اور اگر مجھے ایسا لگا کہ کوئی مجھ سے محبت کرتا ہے اور مجھ سے شادی کرنا چاپتا ہے تو پھر بھی میں کام ہی کو ترجیح دوں گی لیکن بعد میں کسی رشتے میں رہنے کے بجائے شادی کرنے کو ترجیح دوں گی کیوں کہ میں اس وقت تک کسی کے ساتھ رہنا نہیں چاہتی جب تک میں شادی نہ کرلوں اور کیا پتہ کسی وجہ سے شادی بھی ہو جائے۔واضح رہے کہ عالیہ بھٹ ان دنوں رنبیر کپور کے ہمراہ ایان مکھرجی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم براہمسترا اور فلم کلنک کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا