کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے بی آر او تیار

0
0

ڈوڈہ اور کشتواڑ میںبی آر او کے پروجیکٹ سمپرک نے برف ہٹانے کا اہتمام کیا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ڈوڈہ اور کشتواڑ کے علاقے میں حالیہ دنوں میں بارش کے ساتھ بھاری برف باری ہوئی ہے۔ اس کے نتیجے میں برف کے جمع ہونے اور برفانی تودے کی وجہ سے بہت سے دور دراز دیہات کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔تاہم ہندوستانی فوج عوام کو ایسے علاقہ جات میں بہتر سہولیات فراہم کر رہی ہے جس کا مقصد رہائشیوں کے لیے رابطے اور حفاظت کو یقینی بنانا، سیاحت پر ضلعی انتظامیہ کی مدد کرنا اور باشندوں کی روزی روٹی کو سپورٹ کرناہے ۔دریں اثناء بی آر او کے پروجیکٹ سمپرک کے ذریعے برف صاف کرنے اور مسافروں کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کے لیے تمام مشینری، وسائل اور افرادی قوت کو تعینات کر کے عمل میں آیا۔
اس سلسلے میںکشتواڑ کے علاقے میں کسی بھی برفانی تودے اور لینڈ سلائیڈنگ کو دور کرنے کے لیے جدید مشینیں اور آلات تعینات کیے گئے ہیں۔ اس منفی موسمی حالت میں رہائشی آبادی کی مدد کے لیے بروقت برف کی صفائی اور سڑک کے رابطے کو یقینی بنایا جارہا ہے۔دریں اثناء فوج نے برف ہٹانے کی سرگرمیاں رات کے اوقات میں بھی کی گئیں تاکہ برف اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بالائی علاقوں میں پھنسے ہوئے سیاحوںاور باشندوں کو بچایا جا سکے۔ بی آر او کے لیے اس بات کو یقینی بنانا انتہائی اہمیت کا حامل رہا ہے کہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے سڑک کے تمام حصوں کو ایک مقررہ وقت میں کھلا رکھا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا