یواین آئی
بادام پہاڑ (اڈیشہ)؍؍صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج کو اڈیشہ میں بادام پہاڑ ریلوے اسٹیشن سے تین نئی ٹرینوں ،بادام پہاڑ- ٹاٹا نگر ایم ای ایم یو ، بادام پہاڑ – راور کیلا ہفتہ وار ایکسپریس اور بادام پہاڑ – شالیمار ایکسپریس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔انہوں نے اس موقع پر نئے رائے رنگ پور پوسٹل ڈویژن کا ورچوئل طور پر افتتاح بھی کیا، رائے رنگ پور پوسٹل ڈویڑن کا ایک یادگاری خصوصی کوور جاری کیا اور بادام پہاڑ ریلوے اسٹیشن کی تعمیر نو کے لئے سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ کسی بھی علاقے کی ترقی ، اس علاقے کی کنکٹی وٹی پر منحصر ہے، چاہئے یہ ریل ہو، سڑکیں ہوں یا ڈاک خدمات – یہ سبھی خدمات عوام کی زندگی کو زیادہ آسان بناتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج جو تین ٹرینوں کا آغاز کیا گیا ہے، اس سے جھار کھنڈ اور مغربی بنگال جیسی پڑوسی ریاستوں کے لئے سفر کرنے میں مقامی لوگوں کو کافی مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو اڈیشہ کے صنعتی قصبے راور کیلا کا سفر کرنے میں کوئی دشواری یا تکلیف نہیں ہوگی۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ سیلف فونس اور کوریئر خدمات کے بڑھتے رجحانات کے باوجود بھارتی ڈاک نے اپنی اہمیت نئی کھوئی ہے۔ رائے رنگ پور میں ایک نیا پوسٹل ڈویڑن کا افتتاح اس خطے کے لئے کافی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس علاقے کے عوام اب آسانی سے ڈاک خدمات حاصل کرسکیں گے۔صدر جمہوریہ نے پی وی ٹی جیز کی ترقی کے لئے اس سال جن جاتیہ گورو دیوس کے موقع پر پی ایم جن من (پی ایم- جن جاتی آدیواسی نیا مہا ابھیان) کا بھی آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قبائلی بھائیوں بہنوں کی ترقی کے لئے ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ پہل اس امرت کال میں ترقی کے ساتھ عوام کو جوڑے گی اور ایک ترقی یافتہ بھارت کے مقصد کے حصول میں بھی مدد ملے گی۔ اس تقریب کے بعد صدر جمہوریہ نے بادام پہاڑ سے رائے رنگ پور کے لئے بادام پہاڑ – شالیمار ایکسپریس میں سفر کیا۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ مرکزی حکومت قبائلی طبقوں کی ترقی کے لئے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مالی سال 14-2013 کے بجٹ کے مقابلے موجودہ بجٹ میں تقریبا تین گنا اضافہ کیا گیا ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ سب کی شمولیت والی ترقی قبائلی عوام کی ترقی کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ اسی لئے حکومت قبائلی طبقوں کی ترقی کو ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے قبائلی نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ حکومت کی اسکیموں کا فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ذاتی ترقی کے لئے کسی بھی شخص کی کوشش ضروری ہے۔ اس لئے نوجوانوں کو اپنی زندگی کو آگے بڑھانے کے لئے کوششیں جاری رکھنی چاہئے۔