کسان مرکز جموں نے سبزیوں کی مجموعی ترقی پر ایک روزہ سیمینار اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا

0
0

کہاسبزیوں کے کاشتکار محکمہ کی ا سکیموں کے تحت دستیاب مختلف اقدامات سے فائدہ اٹھائیں:محکمہ
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ ڈائریکٹوریٹ آف ایگریکلچر پروڈکشن اینڈ فارمرز ویلفیئر جموں نے یہاں کسان کیندر، تالاب تلو، جموں میں مشن فار انٹیگریٹڈ ڈولپمنٹ آف ہارٹیکلچر کے تحت سبزیوں کی مجموعی ترقی پر ایک روزہ سیمینار اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔وہیںڈائریکٹر زراعت رام ساواک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریباً 150 ترقی پسند کسانوں اور سبزیوں کے کاشتکاروں نے پروگرام میں حصہ لیا۔زراعت کے جوائنٹ ڈائریکٹر آر کے ہیتاشی نے پروگرام کے مقصد کی وضاحت کی اور آمدنی اور روزگار پیدا کرنے میں سبزیوں کی کاشت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔اے ایس رین، زراعت کے جوائنٹ ڈائریکٹر نے سبزیوں کے کاشتکاروں پر زور دیا کہ وہ سبزیاں باضابطہ طور پر اگائیں جو حفاظتی کاشت ٹیکنالوجی کے ذریعے موسم سے باہر سبزیوں کی پیداوار کے علاوہ انسانی استعمال کے لیے محفوظ ہوں۔جگدیش چندر رینا، زرعی ماہر جموں نے سبزیوں کے کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے سبزیوں کی بہتری کی اسکیم جموں کا مختصر جائزہ پیش کیا ۔انہوں نے جموں ڈویژن میں سبزیوں کی کاشت کے لیے موزوں مختلف زرعی موسمی حالات اور صارفین کی بڑھتی ہوئی طلب اور دستیابی کے پیش نظر سبزیوں کی کاشت کی گنجائش اور امکانات پر بھی بات کی۔ وہیںڈائریکٹر نے اپنے خطاب میں غذائیت اور غذائی تحفظ میں سبزیوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مارکیٹ لنکیج فراہم کرنے اور سبزیوں کے کاشتکاروں کی سودے بازی کی طاقت بڑھانے کے لیے ایف پی او کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے سبزیوں کے کاشتکاروں پر زور دیا کہ وہ ایچ اے ڈی پی اور محکمہ کی دیگر سکیموں کے تحت دستیاب مختلف اقدامات سے فائدہ اٹھائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا