دھان کی فصل کی کٹائی پیر پنجال میں شروع
شیراز چوہدری
راجوری؍؍دھان کی فصل خطہ ہے پیر پنجال کے بہت سے علاقے میں اگائی جاتی ہے اور اس وقت خطہ پیر پنجال میں کسان دان کی فصل کاٹنے میں کافی مصروف دکھائی دے رہے ہیں لازوال کی ٹیم نے جب تحصیل درہال کا دورہ کیا تو دیکھا کہ الگ الگ مقامات پر کسان دان کی فصل کاٹنے میں مشغول ہیں اج سے 10 سال قبل بات کرے تو ان علاقوں میں جب دان کی فصل کاٹی جاتی تھی تو گاؤں کے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر یہ فصل کٹواتے تھے مگر پچھلے کچھ سالوں سے دیکھا جا رہا ہے کہ لوگ مزدوروں کی مدد سے یہ فصل کٹواتے ہیں اسی سلسلہ میں کچھ لوگوں نے لازوال کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع راجوری میں محکمہ زراعت کی جانب سے اس طرح کی کوئی منڈی قائم نہیں کی گئی جس میں کسان اپنی فصل فروخت کر سکے اور انہیں مناسب قیمت مل لوگوں نے محکمہ زراعت کے اعلی افسران سے اپیل کی ہے کہ ضلع راجوری کے اندر سرکاری طور پر ایک منڈی قائم کی جائے جس میں کسان اپنی فصل مناسب قیمت پر بیچ سکے۔