مشتاق احمد دیو
کشتواڑ// ضلع کشتواڑ کے اکثر کسانوں اور زمینداروں کو منافع بخش پھولوں پودوں وغیرہ کی کاشت کی طرف راغب کرنے کی خاطر ڈاک بنگلو کشتواڑ میں ایک روزہ بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔متعلقہ محکمہ کے سائنسدانوں ،تجربہ کار حکام نے بیداری کیمپ میں شرکت کی اور یہاں شریک سینکڑوں لوگوں جو پاڈر ،ناگنی ،دچھن،چھاتروں ،ٹھاٹری ،سرتھل ۔ترگام وغیرہ سے آئے تھے کو استفادہ بخش الفاظ اور خیالات سے نوازا۔موقع پر مہمان خصوصی ایس ایس پی کشتواڑ چوہدری ابرار نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہم لوگ اپنی آبائی فصلوں کی کاشت کا ہی دامن پکڑے ہوئے ہیں ۔جبکہ اس میدان میں سائینس نے بانقلابی تبدیلیاں لاکر لوگوں کو منافع بخش فصلوں کی طرف راغب کیا ہے, ہمیں ان طریقوں کو اپناناہو گا تاکہ ہم بھی اس میدان میں ترقی حاصل کر سکیں ۔اس دوران ڈاکٹر ریاض احمد نے کہا کہ انہیں کل ہند متعلقہ ڈائیکٹریٹ نے کہا کہ جو کچھ بھی بہتر کیا جاسکتا ہے کشتواڑ میں کیا جائے کیونکہ یہاں بہتر نتائج کے امکانات روشن ہیں ۔اس دوران ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ نے بھی اپنے مختصر خیالات کا اظہار کیا۔