کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہر اسکیم پر پائیدار تصوراتی نوٹ پیش کریں: ہر ویندر سنگھ

0
0

کہا پیداوار کو بہتر بنانے کیلئے ضلع کیلئے موزوں کاشتکاری میں بہترین اور نئی تکنیک متعارف کرائیں
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ// ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ہرویندر سنگھ نے زراعت اور متعلقہ محکموں پر زور دیا ہے کہ وہ کسانوں کی فلاحی اسکیموں میں سے ہر ایک پر ایک پائیدار تصوراتی نوٹ پیش کریں تاکہ زراعت کو ایک پائیدار ذریعہ معاش کی سرگرمی کے طور پر ترقی دی جا سکے۔انہوں نے ضلع کی مقبول فصلوں کے معیار، مقدار اور کاشت کے رقبے میں اضافے کی وکالت کی، جس سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہو سکتا ہے اور ضلع میں روزگار کے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔وہیں زرعی شعبے کی ترقی میں ایک اہم فروغ کے طور پر سیل پوائنٹس ،منڈیوں، کولڈ اسٹوریج، فوڈ پروسیسنگ یونٹس اور زرعی صنعتوں کی ترقی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی سی نے افسران پر زور دیا کہ وہ پیداوار کو بہتر بنانے کے لیے ضلع کے لیے موزوں کاشتکاری میں بہترین اور نئی تکنیک متعارف کرائیں۔یہ ہدایات آج ڈی سی آفس کمپلیکس کے منی میٹنگ ہال میں منعقدہ اجلاس کے دوران دی گئیں۔ اجلاس میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کے تحت حاصل ہونے والی کامیابیوں کے علاوہ زراعت اور متعلقہ محکموں کی طرف سے ہولیسٹک ایگریکلچر ڈولپمنٹ پروگرام کے نفاذ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی سی نے پی ایم کسان یوجنا، سبزیوں کی ترقی کے پروگرام، مکھی کی زراعت اور کھمبی کی ترقی کے پروگرام، آرگینک فارمنگ، پوسٹ ہارویسٹنگ اور مارکیٹنگ کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، فارم میکانائزیشن، پھولوں اور دواؤں کے پودوں کو فروغ دینے، اے ٹی ایم اے، ایس ایم اے ایم، پی ایم ڈی پی/ ایم آئی ڈی ایچ، این ایف ایس ایم، کے تحت پیش رفت کا جائزہ لیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا