کسانوں کا 13 تاریخ کو دہلی کی طرف مارچ: ہریانہ پولیس نے ایڈوائزری جاری کی

0
0

چنڈی گڑھ، // کسان تنظیموں کے 13 فروری کو دہلی مارچ کرنے کی کال کے پیش نظر ہریانہ پولیس نے ہفتہ کو ٹریفک ایڈوائزری جاری کی۔
اس دوران پولیس نے لوگوں کو 13 فروری کو ریاست کی اہم سڑکوں کو صرف ہنگامی حالات میں استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ہریانہ سے پنجاب تک تمام اہم راستوں پر ٹریفک میں خلل پڑنے کا امکان ہے۔ اس لیے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صرف ہنگامی حالات میں ہی پنجاب کی طرف سفر کریں۔
ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (امن و امان) ہریانہ، ممتا سنگھ نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ ٹریفک کی صورتحال کے بارے میں پولیس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر معلومات دی جائیں گی۔ این ایچ-44 دہلی چندی گڑھ ہائی وے پر ٹریفک میں کسی قسم کی رکاوٹ کی صورت میں چندی گڑھ سے دہلی جانے والے مسافروں کو ڈیرابسی، بروالا/رام گڑھ، ساہا،شاہباد، کروکشیتر یا پنچکولہ، این ایچ-344 یمنا نگر اندری/پپلی، کرنال کے راستے دہلی پہنچنا چاہیے۔ اس کے علاوہ لوگوں سے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کی صورت میں ڈائل 112 پر رابطہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے امن و امان برقرار رکھنے، کسی بھی قسم کے تشدد کو روکنے اور ٹریفک اور پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو سہل بنانے کے لیے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ متاثرہ اضلاع بالخصوص امبالہ، کروکشیتر، کیتھل، جند، فتح آباد، سرسا میں ٹریفک کے راستوں کو عارضی طور پر تبدیل کرنے کی تیاریاں پہلے ہی کر لی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنا پولیس کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور امن و امان میں خلل ڈالنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا