لیفٹیننٹ گورنر نے مسائل کئے سماعت ،متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں
لازوال ڈیسک
کرگل؍؍ کرگل کے دورے کے دوسرے دن جمعرات کو کئی وفود نے لیفٹیننٹ گورنر بریگیڈیئر (ڈاکٹر) بی ڈی مشرا (ریٹائرڈ) سے راج نواس، کرگل میں ملاقات کی۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر/سی ای او، ایل اے ایچ ڈی سی، کرگل، شری کانت سوسے، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، کرگل، چودھری افتخار احمد اور جوائنٹ ڈائریکٹر، اطلاعات، لداخ، امتیاز کاچو موجود تھے۔وہیںچیئرمین/سی ای سی، ایل اے ایچ ڈی سی، کارگل، ڈاکٹر محمد جعفر اخون نے لیفٹیننٹ گورنر کو کرگل زنسکار ہائی وے سے 0-6 کلو میٹر کے مسائل سے آگاہ کیا۔اس موقع پر مختلف تکنیکی اور زمین کے معاوضے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وہیں لیفٹیننٹ گورنر نے این ایچ آئی ڈی سی ایل کی ٹیم کو موجودہ ڈی پی آر کے مطابق آگے بڑھنے کی ہدایت کی۔اس موقع پراقبال ہائیڈل پراجیکٹ کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے لیفٹیننٹ گورنر نے سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ اس منصوبے کو بجٹ میں رکھا جائے۔وہیںکرگل کے ڈسٹرکٹ ہسپتال کو 200 بستروں تک بڑھانے / اپ گریڈ کرنے کے بارے میں چیئرمین / سی ای سی کے مطالبے کے سلسلے میں، لیفٹیننٹ گورنر نے غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس دوران ریکٹر، کرگل کیمپس، یونیورسٹی آف لداخ، کنیز فاطمہ نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور ایک میمورنڈم پیش کیا جس میں اضافی اراضی مختص کرنے اور کھمبوتانگ میں واقع اپنے کیمپس میں ایک اوور ہیڈ برج کا مطالبہ کیا گیا تاکہ رہائشی حصے کو مرکزی کیمپس سے جوڑا جا سکے۔وہیںاوور ہیڈ برج کے مطالبے کا جواب دیتے ہوئے، لیفٹیننٹ گورنر نے این ایچ آئی ڈی سی ایل کو ہدایت دی کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں اور اسے ترجیحی بنیادوں پر حل کریں کیونکہ طلباء کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔اس موقع پر زمین کی الاٹمنٹ کے مطالبے پر، عزت مآب لیفٹیننٹ گورنر نے ڈپٹی کمشنر، کرگل کو معاملے کی جانچ کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ایل جی نے دیگر کئی اہم مسائل سماعت کئے اور متعلقہ حکام کو سخت ہدایات جاری کیں۔