کرگل کے مختلف وفود نے لیفٹیننٹ گورنر بریگیڈیئر (ڈاکٹر) بی ڈی مشرا سے ملاقات کی

0
0

عوامی مسائل کئے سماعت، مختلف محکمہ جات کے نمائندگان بھی رہے موجود
لازوال ڈیسک
کرگل؍؍لیفٹیننٹ گورنر بریگیڈیئر (ڈاکٹر) بی ڈی مشرا (ریٹائرڈ) سے کرگل کے دورے کے پانچویں دن جمعرات کو راج نواس، کرگل میں کئی وفود نے ملاقات کی۔لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ ڈپٹی کمشنر/سی ای او، ایل اے ایچ ڈی سی، کرگل، سری کانت سوسے، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، کرگل، عنایت علی چودھری اور جوائنٹ ڈائریکٹر، اطلاعات، لداخ، امتیاز کاچو بھی تھے۔اس دوران 203 کاؤنٹر ایکسپلوسیو ڈیوائس یونٹ کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے کیپٹن یشدیپ اور لانس نائک ہیرا سنگھ نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور کرباتھنگ پلیٹیو پر غیر پھٹنے والے گولوں کو ناکارہ بنانے کے اہم مسئلے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پرسخت سردیوں کے قریب آنے کی وجہ سے عجلت کے پیش نظرلیفٹیننٹ گورنر نے ٹیم کو ہدایت دی کہ وہ علاقے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے مائننگ کی مشق کو تیز کرے۔اس دوران کئی وفود نے ایل جی سے ملاقات کر کے اپنے مسائل کی جانکاری فراہم کی ۔وہیں مختلف محکمہ جات کے نمائندگان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا