کرگل وجے دیوس 2024: ضلع مجسٹریٹ کرگل نے ڈورن کے استعمال پر پابندی لگادی

0
0

یواین آئی

سری نگر؍؍کرگل وجے دیوس 2024 اور اس کی تقریبات میں شرکت کرنے والی اہم شخصیات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ضلع انتظامیہ کرگل نے دراس اور تحصیل کرگل میں 24 سے 26 جولائی تک ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کرگل وجے دیوس کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر دراس میں وار میموریل پر بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے 26 جولائی کو لداخ یونین ٹریٹری کا دورہ کریں گے۔
ضلع مجسٹریٹ کرگل شری کانت بالا صاحب سوسے کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا: ‘کرگل وجے دیوس 2024 اور وی وی آئی پیز کے 25 اور 26 جولائی 2024 کے دراس کے دورے کے پیش نظر ایس ایس پی کرگل نے اس دفتر سے بغیر پائیلٹ کے فضائی گاڑیوں (ڈرون) کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کے لئے حکم جاری کی درخواست کی ہے تاکہ وی وی آئی پیز کی سیکورٹی کو لاحق کسی بھی خدشے کو دور کیا جاسکے’۔
حکمنامے میں کہا گیا: ‘لہذا بھارتی شہری تحفظ سمیتا 2023 کی دفعہ 163 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے میں شری کانت بالا صاحب سوسے ضلع مجسٹریٹ کرگل حکم دیتا ہوں کہ 24 سے 26 جولائی تک سب ڈویڑن دراس کے پورے علاقے کی حدود اور ضلع کرگل کے تحصیل کرگل کو ڈرون اڑانے کے لئے ‘نو فلائنگ زون” قرار دیا گیا ہے اور ڈورن رولز 2021 کے تحت اس علاقے کو بغیر پائیلاٹ کی فضائی گاڑیاں چلانے کے لئے ‘رڈ زون’ قرار دیا گیا ہے’۔حکمنامے کے مطابق اس حکم کا اطلاق سیکورٹی ایجنسیوں بشمول پولیس، نیم فوجی اور ایس پی جی کے ساتھ ساتھ دفاعی فورسز پر نہیں ہوگا۔ہنگامی صورتحال اور وقت کی قلت کے پیش نظر یہ حکم یکطرفہ جاری کیا جا رہا ہے اور عوام کو مخاطب کیا جار ہا ہے۔
یہ حکم سب ڈویژن دراس اور تحصیل کرگل کے ریونیو حدود میں جاری کیا جائے گا اور محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ کرگل کے ذریعے اسے ضلع کی ویب سائٹ پر پرنٹ/ ڈیجیٹل/سوشل میڈیا کے ذریعے اپ لوڈ کیا جائے گا اور اس کی کاپیاں سب ڈویڑن دراس اور تحصیل کرگل کے دفاتر اور دوسرے عوامی مقامات پر چسپاں کیا جائے گا’۔حکمنامے کے مطابق ایس ایس پی کرگل مذکورہ حکم کی تعمیل کے ذمہ دار ہوں گے۔حکمنامے میں کہا گیا کہ حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تحت قانون کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
بتادیں کہ سال 1999 میں کرگل میں پاکستانی فوج پر ہندوستانی فوج کی فتح کو کرگل وجے دیوس کے طور پر ہر سال منایا جاتا ہے۔سال 1999 میں پاکستانی فوج اور مختلف تنظیموں کے ملی ٹنٹوں نے دراس سے بٹالک تک لائن آف کنٹرول پر کئی چوٹیوں پر قبضہ کیا تھا۔بعد ازاں ہندوستانی فوج نے فضائی فوج کی مدد سے پاکستانی فوج اور در اندزوں کو پیچھے دھکیل دیا تھا اور تین ماہ کی جنگ کے بعد ان چوٹیوں پر واپس اپنا قبضہ جمایا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا