سی ای سی کرگل، سیکرٹری سول ایوی ایشننے ہندوستانی فضائیہ کے پائلٹس کا خیرمقدم کیا
لازوال ڈیسک
کرگل؍؍ چیئرمین/سی ای سی، ایل اے ایچ ڈی سی، کرگل، ڈاکٹر محمد جعفر اخون، سکریٹری سول ایوی ایشن، یو ٹی لداخ رویندر ڈانگی، ڈپٹی کمشنر/ سی ای او، ایل اے ایچ ڈی سی، کرگل، شریکانت سوسے نے کرگل کے لیے AN-32 کورئیر سروس کا آغاز پرہندوستانی فضائیہ کے پائلٹوں اور عملے کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی کرگل، غلام محی الدین وانی، ڈپٹی ایس پی کرگل، منظور احمد، رابطہ آفیسر اے این 32 کورئیر سروس، کرگل، کاچو عالمگیر خان کے علاوہ اے ایل اوز بھی موجود تھے۔وہیںسی ای سی نے ہندوستانی فضائیہ کے پائلٹوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور حکومت ہند، ہندوستانی فضائیہ، یو ٹی لداخ انتظامیہ، سیکریٹری شہری ہوابازی، ضلعی انتظامیہ، لداخ پولیس اور ایئر فورس اسٹیشن کرگل کا ان کے تعاون کے لیے شکریہ ادا کیا۔اس تقریب کے دوران، سی ای سی ڈاکٹر جعفر نے رابطہ افسروں اور اے ایل اوز کو ہدایت کی کہ وہ AN-32 کورئیر سروس کے ہموار آپریشن کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے ہیٹنگ کی سہولیات اور دیگر ضروری خدمات کا معائنہ کیا، اور پریشانی سے پاک سروس کو یقینی بنانے کے اپنے عزم پر زور دیا۔