لازوال ڈیسک
کرگل؍؍ تیسرے ایڈیشن ایل جی کپ ہارس پولو 2023 کے دوسرے دن دن کا پہلا میچ لداخ سکاؤٹ بمقابلہ ہمالین اے کے درمیان کھیلا گیا۔ وہیںلداخ سکاؤٹ نے یہ میچ 03-0 سے جیت لیا۔اسی طرح دن کا دوسرا میچ بی ڈی میڈوزدراس اور ہمالین کے درمیان کھیلا گیاجہاںبی ڈی میڈوزدراس نے میچ 03-0 سے جیت لیا۔اس موقع پرنو منتخب کونسلر رنبیر پورہ دراس عبدالصمد کے ساتھ ڈسٹرکٹ وائی ایس ایس آفیسر عابد علی، نوڈل آفیسر، محمد یوسف اور نور محمد نے آج کے میچوں کی تقریب میں شرکت کی۔اس کے علاوہ ڈی میڈوز دراس سے مین بازار دراس تک پولو ریلی بھی نکالی گئی جس کی قیادت ڈسٹرکٹ وائی ایس ایس آفیسر کرگل عابد علی نے کی۔ اس کا مقصد بڑے پیمانے پر جاری ہارس پولو ایونٹ کی وسیع تشہیر کرنا تھا۔تاہم تمام ہارس پولو ٹیمیں،وائی ایس ایس کے عہدیدار، ہمالین دراس جیسی مختلف کھیلوں کی این جی اوز کے نمائندوں اور عام لوگوں کی بڑی تعداد نے ریلی میں شرکت کی اور کھیلوں خصوصاً ہارس پولو گیم کے تئیں اپنی محبت کا اظہار کیا۔