کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں اسرائیل۔ہندوستان تعلقات کی عکاسی کرنے والی جرسی دی جائے گی

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍اسرائیل کرکٹ ورلڈ کپ میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے فائنل میچ میں جرسی آرٹ کے ذریعے دونوں ملکوں کے تعلقات کو بہترین طریقے سے ظاہر کرنے والے 15 لوگوں کو ایوارڈ دے گا۔ہندوستان میں اسرائیلی سفیر نور گیلن نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھاکہ ‘‘کرکٹ ورلڈ کپ 23 کا فائنل – یہاں ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا ہو رہا ہے اور ہم سب ٹیم انڈیا کے لئے تیار ہیں۔اسرائیل اور ہندوستان کے درمیان تعلقات کو ظاہر کرنے والی جرسی پر اپنا تخلیقی انداز ہمیں دکھائیں اور آپ خوش قسمت 15 فاتحین میں سے ایک ہو سکتے ہیں!جرسی آرٹ کا استعمال یقینی بنائیں اور اسرائیل انڈیا کو ٹیگ کریں۔انہوں نے اس ایکس پیغام کو چک دے انڈیا @بی سی سی آئی کو بھی ٹیگ کیا۔واضح رہے کہ اتوار کو آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا فائنل میچ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان احمد آباد، گجرات میں کھیلا جائے گا۔ہندوستان میں کرکٹ کے شوق کو دیکھتے ہوئے اس طرح کی ایوارڈ اسکیم دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے بہتر تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا