کرپشن کے الزام میں ڈی ایس پی شیخ عادل مشتاق گرفتار

0
0

پانچ رکنی ایس آئی ٹی کو جانچ کی ذمہ داری سونپی گئی،ملزم کا چھ روزہ ریمانڈ بھی حاصل
یواین آئی

سری نگر؍؍جموں وکشمیر پولیس نے ڈی ایس پی رینک کے ایک آفیسر کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ ڈی ایس پی کے رہائشی مکان کی بھی تلاشی لی گئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن نوگام میں درج کیس کے سلسلے میں پولیس نے ڈی ایس پی شیخ عادل مشتاق کو حراست میں لے کر اس کے گھر کی تلاشی لی۔انہوں نے بتایاکہ ایس پی ساوتھ سری نگر کی سربراہی میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے۔ڈی ایس پی کے خلاف مختلف دفعات کے ساتھ ساتھ 7 اے کرپشن ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔بتادیں کہ امسال مارچ کے مہینے میں پیشہ وارانہ بد انتظامی کی پادائش میں ڈی ایس پی عادل کو سپیشل ڈی جی کرائم کے دفتر کے ساتھ منسلک کیا گیا تھا۔دریں اثنا پولیس کے ایک ترجمان نے ایکس پر تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ 17ویں آئی آر پی میں تعینات ڈی ایس پی عادل مشتاق کو ایف آئی آر زیر نمبر 149زیر دفعات 7اے انسداد بد عنوانی ایکٹ اور 193,201,210,218,221ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایس پی ساوتھ کی سربراہی میں پانچ رکنی ایس آئی ٹی کو جانچ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔موصوف ترجمان کے مطابق ملزم کا چھ روزہ ریمانڈ بھی حاصل کر لیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا