کرناہ -کپواڑہ شاہرہ چوتھے روز بھی گاڑیوں کی آمدودرفت کے لئے بند

0
0

حاملہ خاتون سمیت دو شدید نوعیت کے بیمار بذریعہ فوجی ہیلی کاپٹر سرینگرمنتقل
زبیر احمد

کرناہ؍؍حالیہ برفباری کے بعد کرناہ کو ضلع ہیڈ کواٹر سے جوڑنے والی واحد شاہرہ چوتھے روز بھی گاڑیوں کی آمدودرفت کے لئے بند رہی ادھر سب ضلع ہسپتال ٹنگڈار میں شدید نوعیت کے دو بیماروں جن میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل تھی فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ اتوار کی صبح سرینگر منتقل کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق 38 سالہ نصرت بیگم زوجہ علی اصعر جو زچگی کی حالت میں تھی ‘کو ہفتے کو سب ضلع ہسپتال ٹنگڈار میں داخل کرایا گیا تاہم ڈاکٹروں کے بقول خاتون کی خالت انتہائی نازک ہونے کی وجہ سے اس کا آپریشن سب ضلع ہسپتال ٹنگڈار میں کرنا ممکن نہیں تھا اور اس خاتون کو ضروری علاج کے لئے سرینگر منتقل کرنا تھا ۔موسم کی خرابی کی وجہ سے اگرچہ سیول ہیلی کاپٹر نہ آسکا تاہم ضلع اور تحصیل انتظامیہ کے ساتھ ساتھ فوج کے شکتی وجے برگیڈ کی بروقت مداخلت سے اس حاملہ خاتون اور ایک کم سن بچے کو اتوار کی صبح فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ سرینگر منتقل کیا گیا ۔وہیں سب ضلع ہسپتال ٹنگڈار میں دیگر ایسے شدید نوعیت کے بیمار ہیں جنہیں ڈاکٹروں نے وادی کے بڑے ہسپتالوں میں منتقل کرنے کا مشورہ دیا ہے تاہم شاہراہ مسلسل بند ہونے کی وجہ سے یہ بیمار موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شاہرہ بحال ہونے تک کرناہ علاقے کے لئے ہوائی سروس چلائی جائے وہیں ۔علاقے میں چار روز تک بجلی سپلائی متاثر رہنے کے بعد اتوار کی شام کو بحال کی گئی ۔واضح رہے کہ آرم پورا سوپر سے کرناہ سادھنا ٹاپ سے ہو کر بجلی کی ترسیلی لائن کرناہ آتی ہے اور سردیوں میں بھاری برفباری ہونے سے اکثر بجلی کی ترسیلی لائن میں حلل پیدا ہو جاتا ہے اور علاقہ ہفتوں گھپ اندھیرے میں ڈوبا رہتا ہے ۔علاقے کے لوگوں کی یہ دیرنہ مانگ رہی ہے کہ سادھنا کے آر پار چھوٹے بجلی کھمبوں کی جگہ بڑے ٹاور نصب کئے جایں تاکہ سردیوں میں بجلی سپلائی میں کوئی خلل پیدا نہ ہو تاہم اس دیرنہ مطالبہ کی طرف حکام کی نگاہ ہی نہیں گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا