زبیر احمد
کرناہ// سوک ایکشن پروگرام کے تحت 89 بٹالین بی ایس ایف کی طرف سے ایک میڈیکل کم ویٹرنری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ کا افتتاح بریگیڈیئر این کے داس، کمانڈر 104 انفنٹری برگیڈ نے کیا ان کے ہمراہ ایس پردیپ کمار، 89 بٹالین بی ایس ایف کے کمانڈر اور دیگر آفسران بھی موجود تھے ۔ کینمپ میں دانتوں کے علاج، جنرل میڈیسن، ای این ٹی، گائناکالوجی کے شعبے کے ماہرین نے مریضوں کا علاج و معالجہ کیا جبکہ انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں اس میڈیکل کم ویٹرنری کیمپ میں ویٹرنری ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کے ذریعے مختلف جانوروں کا علاج بھی کیا گیا ٹیٹوال بلاک کے مختلو دیہاتوں سے تعلق رکھنے والے مستفیدین جن میں ٹیٹوال، درنگلہ، دراگڑ، سیماری، پھگوان، کڑہامہ، مرچھانہ، ایبکوٹ اور دیگر گاوں کے لوگوں نے اس کینمپ سے استفادہ حاصل کیا اس موقع پر 89 بٹالین بی ایس ایف کے کمانڈنٹ نے کہا کہ بی ایس ایف مختلف سرکاری اسکیموں کے تمام فوائد مقامی آبادی کو فراہم کرنے اور ان تک پہنچانے کے لئے پُرعزم ہے ان کی مکمل نشوونما اور تندرستی اور میڈیکل کم ویٹ کیمپ ایسی ہی ایک کوشش ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مقامی لوگوں اور جانوروں کی صحت کا خیال رکھنے کے لئے ایسے کیمپ مستقبل قریب میں بھی منعقد کئے جائں گئے جبکہ مقامی آبادی نے ان کی اچھی صحت اور ان کے جانوروں کی تندرستی کے لیے بی ایس ایف کی کوششوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔