کرناٹک کے چیف منسٹر کمار سوامی نے بجٹ سال2019-20 مےںاقلیتوں کےلئے 690کروڑ روپےے منظور کئے

0
0

۔
بیدر ایر پورٹ آپریشنالائزیشن ایکشن 2019-20ءکےلئے نئی ٹرمنل کی تعمیر کےلئے 32 کا کروڑ کی گرانٹ منظور
ےو اےن اےن/
بیدر//امکرناٹک کے چیف منسٹر مسٹر ایچ ڈی کمار سوامی نے آج یعنی 8اکتوبر بروز جمعہ سال2019-20کا بجٹ اسمبلی مےں پیش کےا ۔جس مےں 690کروڑ روپےے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کےلئے دیاگیا ۔جس مےں مولانا آزاد ٹرسٹ قائم کرکے مسلم کمیونیٹی کو جدید تعلےم اور Scientific Temperament کی حوصلہ افزائی کےلئے25کروڑ روپےے کا گرانٹ ‘داونگیرہ ‘ٹمکور‘گدگ ‘دھارواڑ اور گلبرگہ اضلاع مےں 5مرارجی دیسائی اقامتی اسکولوں کے قیام کےلئے 20کروڑ روپےے ‘کرناٹک ریاست مےں مسلم قبرستانوں مےں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کےلئے 10کروڑ روپےے ‘اقلیتوں کےلئے ترقیاتی و بینادی سہولیات فراہم کرنے کےلئے 400کروڑ روپےے‘بیدر مےں واقع گرودوارہ مےں گرونانک کی550سالگرہ تقریب کےلئے10کروڑ کے بشمول بنگلورو مےں ہلاسورو گرودوارہ کےلئے25کروڑ ‘کریسچین ڈےولپمنٹ کارپوریشن کےلئے عیسائی کمیونیٹی کی فلاح و بہبود کےلئے 200کروڑ روپےے گرانٹ منظور کےاگیا ۔بجٹ مےں بیدر ضلع کےلئے سب سے اہم بات ےہ ہے کہ بیدر ایر پورٹ آپریشنالائزیشن ایکشن 2019-20ءکےلئے نئی ٹرمنل کی تعمیر کےلئے 32 کا کروڑ کی گرانٹ منظور کی گئی ۔ بیدر ضلع کے تالابوں کی صفائی اور ترقی کےلئے300کروڑ روپےے ‘ بسواکلیان اوربھالکی کے کسانوں کی زمینوں کی آبپاشی کےلئے75کروڑ روپےے‘ اور بیدر مےںنئی جےل تعمیر کےلئے 3کروڑ روپےے منظور کئے گئے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا