یو این آئی
ویلنگٹن´ //نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ میں جمعہ کے روز دو مساجد میں ہوئے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 50 تک پہنچ گئی ہے ۔ اتوار کو پریس کانفرنس میں پولیس نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے انہیں ایک زخمی بھی ملا ہے ۔ پولیس نے کہا کہ جانچ ایجنسی کو النور مسجد سے لاشوں کو نکالتے وقت ایک زخمی بھی ملا ہے ۔ غور طلب ہے جمعہ کے روز مسجد میں فائرنگ سے 49 افراد کی موت ہو گ· تھی لیکن اب یہ تعداد بڑھ کر 50 تک پہنچ گئی ہے ۔ نیوزی لینڈ پولیس کے کمشنر مائک بش نے کہا کہ حملے کا ملزم آسٹریلیا ئی شہری ٹیرنٹ کو حملہ کرنے اور قتل کے معاملے میں ہفتہ کے روز کورٹ میں پیش کیا گیا ۔ وہ تنہا فرد ہے جسے حملے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کیا ہے ۔‘ دی گارجین ’ کی رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک خاتون کو بھی حراست میں لیا گیا تھا جس کو بعد میں چھوڑ دیا گیا۔ملزم پر جو الزام عائد کئے گئے ہیں اس میں زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا کا التزام ہے ۔ کرائسٹ چرچ کے ہائی کورٹ نے ملزم کو 5 اپریل تک حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے ۔ یو این آئی