کرئیر پیکیجنگ(Packaging) ٹیکنالوجی میں

0
0

 

 

 

مومن فیاض احمد غلام مصطفی

پیکیجنگ ایک ایسی تکنیک، سائنس اور فن ہے جس کے ذریعے اشیاء کو محفوظ رکھا جاتا ہے تاکہ انھیں استعمال کیا جا سکے، بازار میں فروخت کیا جاسکے ، ان کی ذخیرہ اندوزی اور تقسیم کی جاسکے
ایجوکیشنل و کرئیر کونسلر صمدیہ ہائی اسکول و جونیر کالج بھیونڈی
روٹی کپڑا اور مکان انسانی کی بنیادی ضروریات ہیں اسے حاصل کرنے کے لیے آج سے نہیں بلکہ لاکھوں ، کروڑوں سال لوگ کھانے کی تلاش میں در در بھٹک رہے ہیں۔ گذرتے وقت کے ساتھ انھیں اس بات کا احساس ہوا کہ وہ کھانے پینے کی اشیاء کو طویل عرصے تک محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ اس کے لیے وہ در ختوں کی لمبی پتیوں اور جانوروں کی کھالوں کا استعمال کرتے تھے، پانی کو ناریل کے خول میں اور سوکھی سبزیوں چھلکے میں محفوظ کیا کرتے تھے۔ زمانے کی ترقی کے ساتھ ساتھ بقچہ بندی (Packaging) کی صنعت نے ترقی پائی اور اشیائے صارفین ، دوائیں اور کھانوں کو مختلف طریقوں سے محفوظ کیا جانے لگا۔ ۱۸۷۵؁ء میں ہنری جے پیکجنگ نے سب سے پہلے بقچہ بندی کو متعارف کرایا۔ بقچہ بندی (پیکیجنگ)کا ہماری روزانہ کی زندگی سے بڑاگہرا تعلق ہے اور ہم اپنے اطراف اسے بڑے پیمانے پر محسوس کرتے ہیں۔ پیکیجنگ ایک ایسی تکنیک، سائنس اور فن ہے جس کے ذریعے اشیاء کو محفوظ رکھا جاتا ہے تاکہ انھیں استعمال کیا جا سکے، بازار میں فروخت کیا جاسکے ، ان کی ذخیرہ اندوزی اور تقسیم کی جاسکے۔ پیکیجنگ سے مراد پیداواری سرگرمی ، اس کا ارتقائی مرحلہ اور پیکٹ کی تیاری وغیرہ ہے۔ یہ مختلف مقاصد کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ مثلاً رنگ دار ڈیزائن کے پیکٹ تیار کرنا ، معلومات فراہم کرنا تاکہ لوگوں کو متوجہ کیا جاسکے۔ نقل و حمل کی سہولت اور اشیاء کی حفاظت کرنا، اشیاء میں ملاوٹ اور ماحولیاتی نقصان سے محفوظ رکھنا، اشیاء کی مقدار طے کرنا۔ پیکیجنگ درحقیقت اشیاء کی تیاری اور بازار کاری کے درمیان ایک پل کا کام انجام دیتی ہے ۔ ہر شئے جو تیار کی جاتی ہے اسے اسطرح Pack کیا جاتا ہے تاکہ وہ صارفین تک ایسی حالت میں پہنچے جنھیں قبول کیا جاسکے۔ بقچہ بندی درحقیقت جدید دور میں ہمارے طریقہ ہائے زندگی کا ایک اہم جز بن چکی ہے اور اسے ملک کی معاشی اور صنعتی ترقی کی ضرورت سمجھا جاتا ہے۔ بقچہ بندی (Packaging) سے متعلق کورسیس : ہندوستان اور بیرون ہندوستان مختلف ادارے پیکنگ کی تعلیم دیتے ہیں۔ ان میں چند کورسیس درج ذیل ہیں۔ ٭ سہ ماہی کورس برائے پیکیجنگ ٭ تین سالہ ڈپلوما کورس ان پیکیجنگ ٹیکنالوجی
٭ ایک سالہ پیکیجنگ منجمنٹ کورس
٭ چار سالہ بی ٹیک ان پیکیجنگ ٹیکنالوجی
٭ دو سالہ پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما ان پیکیجنگ ٹیکنالوجی٭ ایک سالہ گریجویٹ ٹیکنالوجی کورس ان پیکیجنگ پیکیجنگ ٹیکنالوجی میں صنعتی ضرورتیں : موجودہ دور میں پیکیجنگ کوآرڈینیٹرس اور ڈائریکٹرس کی صنعتوں میں زبردست مانگ ہے۔ اس بات کی شدید ضرورت محسوس کی جاتی ہے کہ پیکیجنگ کا ذمہ دار بقچہ بندی کے تکنیکی طریقوں سے اچھی طرح واقف ہو۔ پیکیجنگ کے مختلف کورسیس مختلف طریقوں سے کی جانے والی پیکیجنگ کی تکنیک سے واقفیت کراتے ہیں مثلاً پلاسٹک، لکڑیوں ، شیشے اور ٹیکسٹائل مٹیریل (کپڑوں ) وغیرہ کے ذریعے پیکیجنگ۔
حکومتی نوکریاں : جب بات سرکاری نوکریوں کی آتی ہے تو امیدوار انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پیکیجنگ ٹیکنالوجی سے رابطہ کرسکتا ہے کیونکہ نہ صرف یہ انسٹی ٹیوٹ پیکیجنگ ٹیکنالوجی کے مختلف کورسیس فراہم کرتا ہے بلکہ اہل امیدواروں کو روزگار بھی فراہم کرتاہے۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پیکیجنگ ٹیکنالوجی میں بھی نوکری کے مواقع ملتے رہتے ہیں ۔ مزید تفصیلات www.iip-in.com سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ پیکیجنگ انڈسٹری میں کورسیس اور روزگار سے متعلق مزید معلومات کے لیے درج ذیل پتوں پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔
Indian Institute of Packaging – Mumbai
Regd. & Head Office E-2, MIDC Area, Andheri (E), Mumbai 93
Tel: 28219803, 28219469, 28216751.
Email :[email protected] Website: http://www.iip-in.com
Indian Institute of Packaging – Delhi 21,
Functional Industrial Estate, Patparganj,
Opp Patparganj Bus Depot,
New Delhi – 110 092 Tel: 22166703/04/05. Fax: 011-22169612. Email: [email protected] ¦
Indian Institute of Packaging – Chennai
Plot no:169, Industrial Estate, Perungudi,
Chennai – 600 096
Tel: 24961077, 24961560. Tel/Fax: 044-24961077. Email:[email protected]
Indian Institute of Packaging – Kolkata
Block C.P., Sector – V,
Salt Lake, Bidhan Nagar,
Kolkata – 700 091
Tel: 23676061, 23670763. Tel/Fax: 033-23679561. Email:[email protected]
Indian Institute of Packaging – Hyderabad
Lux-3, Industrial Center, Sanath Nagar,
Hyderabad-500 018.
Tel: 040 23814321. Email:[email protected]
[email protected]
٭٭٭

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا