آر اینڈ بی سب ڈویژن کاہرہ کو تبدیل کرکے آر اینڈ بی سب ڈویژن چرالہ کے ساتھ جوڑنا ہر گز برداشت نہیں ہوگا
شاہ محمد ماگرے
کاہرہ ؍؍کاہرہ میں آج سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے کیا پرزور احتجاج کہا کہ محکمہ آر اینڈ بی سب ڈویژن کاہرہ کو تبدیل کرکے آر اینڈ بی سب ڈویڑن چرالہ کے ساتھ جوڑناہر گز برداشت نہیں ہوگا ۔ایل جی انتظامیہ کی طرف سے ایک آرڈر نکالا گیا ہے جس میں محکمہ آر اینڈ بی کی ری آرگنائزیشن کی گئی ہے جس میں نایے ڈویژن اور سب ڈویڑن منظور کیے گئے ہیں اور جس میں بدقسمتی سے آر اینڈ بی سب ڈویژن کاہرہ کو چینج کرکے آر اینڈ بی سب ڈویژن چرالہ کے ساتھ جوڑ دیا گیا ہے بی ڈی سی کاہرہ فاطمہ فاروق نے احتجاج میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاں کی سب ڈویژن کاہرہ کو ایک سازش کے تحت اٹھایا گیا ہے یہ تیس ہزار لوگوں کے ساتھ سراسر ناانصافی ہو رہی ہے ۔انہیں نے مزید کہا کہ یہ کسی سیاسی پارٹی کا نقصان نہیں ہے بلکہ یہاں کی غریب عوام کا نقصان ہے جس سے بلاک کاہرہ کی تیراں پنچایتیں اور تقریباً 30 سے 35 ہزار عوام کے ساتھ بہت بڑا دھوکا کیا گیا ہے جو کہ ناقابل قبول ہے ۔سرپنج ملانوں ظفراللہ ماگرے نے بات کرتے ہوئے کہا کہ یو ٹی انتظامیہ کو گہری نیند سے جاگنا چاہے ہم سوچتے تھے کاہرہ میں سب ڈویژن کو ڈویژن مل جائے ۔آج ہماری سب ڈویڑن کو بھی ختم کیا ہے یہ ناقابل قبول ہے بلاک کاہرہ کے تمام سرپنچ صاحبان وہ پنچ صاحبان سینئر سٹیزن سوشل ایکٹیویسٹ نے احتجاج میں حصہ لیا۔