تعمیراتی سامان کو حکومت کے منظور شدہ نرخوں پر باآسانی دستیاب کیجئے:چیف سیکرٹری
لازوال ڈیسک
سرینگرچیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج یہاں جموں و کشمیر یو ٹی میں کان کنی کے مواد کی فروخت کیلئے ویب پورٹل ( ای ۔ مارکیٹ ) کا آغاز کیا ۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری نے محکمہ ارضیات اور کان کنی کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ صارفین کو پہلے سے منظور شدہ نرخوں پر تعمیراتی مواد آسانی سے دستیاب ہو ۔ انہوں نے محکمہ سے کہا کہ وہ اس عمل کو پریشانی سے پاک بنائے تا کہ صارفین کو استعمال میںآسانی اور قابلِ اعتماد ہو ۔ ڈاکٹر مہتا نے مزید کہا کہ یہ قدم انتہائی قابلِ تعریف ہے کیونکہ اس سے غیر قانونی کان کنی کو روکنے میں مدد ملے گی اور اس کے علاوہ صارفین کو اپنے گھروں کیلئے آرام سے وسیع بازار تک رسائی کے ساتھ مسابقتی نرخوں پر مواد تلاش کرنے کی اجازت ملے گی ۔ انہوں نے محکمہ سے کہا کہ پورٹل کو مختلف ترقیاتی مقاصد کیلئے کان کنی کے مواد کو حاصل کرنے کا بہترین طریقہ بنایا جائے ۔چیف سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنروں کو بھی ہدایت دی کہ وہ اس عمل کی نگرانی کریں اور دیکھیں کہ مارکیٹ میں اس طرح کے مواد کی زیادہ وصولی یا کمی نہیں ہے ۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ اس سلسلے میں روزانہ رپورٹ پیش کریں ۔ انہوں نے زمینی حقیقت کا اندازہ لگانے کیلئے نرخوں اور مارکیٹ میں ان مواد کی دستیابی کو تھرڈ پارٹی چیکنگ کرنے کو بھی کہا ۔ میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ دکانداروں اور صارفین دونوں کو پورٹل پر رجسٹر کرنا ہو گا ۔ اس کے بعد صارفین پورٹل سے براہ راست مواد جیسے ریت ، بجری ، پتھر ، پسی وغیرہ کا آرڈر دے سکتے ہیں وہ لاگت کا موازنہ کر سکتے ہیں اس کے علاوہ اشیاءمنظور شدہ نرخوں پر دستیاب ہیں جیسا کہ محکمہ نے بتایا تھا ۔ ادائیگی کے گیٹ وے کے ذریعے محفوظ طریقے سے آن لائین ادائیگی کی جا سکتی ہے ۔ ڈیٹیوں اور ٹیکسوں کی وصولی بھی آن لائین کی جائے گی جس میں چوری کی گنجائش نہیں ہے ۔ اس کے بعد متعلقہ ڈی ایم او کی تصدیق کے بعد ای چالان تیار کیا جائے گا اور وینڈر اور کسٹمر دونوں کو بھیجا جائے گا ۔ محکمہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی بہتر خدمت کیلئے مستقبل میں تمام اضلاع میں غیر قانونی کان کنی کے خطرے سے دو چار مقامات پر درستگی کیلئے نظام کو وزنی پلوں کے ساتھ مربوط کرنے اور پی ٹی زیڈ کیمرے /ڈرون سرویلنس لگانے کا بھی ارادہ رکھتا ہے ۔ اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری ایچ اینڈ یو ڈی ڈی ، سیکرٹری کان کنی ، ڈائریکٹر جنرل کان کنی جے اینڈ کے بینک کے نمائندے اور محکمہ کے دیگر متعلقہ افسران اور اہلکار موجود تھے ۔