کانگریس ہر اس پارٹی سے ہاتھ ملائے گی جو بی جے پی مخالف ہے: طارق قرہ

0
0

جموں، 20 اگست (یو این آئی) جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر طارق قرہ کا کہنا ہے کہ کانگریس ہر اس پارٹی کے ساتھ ہاتھ ملانے کے لئے تیار ہے جو بی جے پی کی پالیسیوں کے خلاف ہے۔
انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ ایسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں’۔
موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘کانگریس کی پالیسی واضح ہے ہم ہر اس طاقت، جماعت یا شخص کے ساتھ ہاتھ ملانے کے لئے تیار ہیں جو بی جے پی اور اس کی پالیسیوں کے خلاف ہیں، ایسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں’۔
کانگریس کی طرف سے انتخابی منشور جاری کرنے کے بارے میں ان کا کہنا تھا: ‘جب ہم منشور جاری کریں گے تو لوگ دیکھیں گے کہ اس میں کیا ہے اور پارٹی کے سینئر لیڈر آپس میں بات چیت کرکے اس کو تیار کریں گے’۔
راہل گاندھی کے دورہ جموں وکشمیر کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر قرہ نے کہا: ‘راہل جی کا دورہ جموں وکشمیر پہلے ہی طے پایا تھا ہم نے الیکشن کے اعلان سے پہلے ان سے یہاں انے کی دعوت دی تھی’۔
انہوں نے کہا: ‘راہل جی کی میٹنگ ایک عمومی میٹنگ ہوگی’۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا