کانگریس کے ساتھ اتحاد کو کامیاب کرنا ہے:دویندرسنگھ رانا

0
0

نیشنل کانفرنس نے صوبہ جموں کیلئے انتخابی مہم کے پیش نظر پینل تشکیل دیا
لازوال ڈیسک

جموںجموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دویندر سنگھ رانا نے جموں پونچھ اور ادھمپور کٹھوعہ پارلیمانی نشستوں کیلئے انتخابی مہم کے پیش نظر مہم کو آرڈینیشن کمیٹی کے علاوہ دو کمیٹیوںکو تشکیل دیا ۔اس سلسلہ میں سابق وزیر سرجیت سنگھ سلاتھیہ ادھمپور کٹھوعہ پارلیمانی نشست کی کمپین کمیٹی کی نمائندگی کریں گے جبکہ اجے کمار سدھوترہ جموں پونچھ کیلئے پینل کی نمائندگی کریں گے جبکہ کمپین کو آرڈینیشن کمیٹی ریاستی سیکریٹری رتن لال گپتا کی قیادت میں رہے گی ۔واضح رہے یہ مہم کمیٹیاں وکرم آدتیہ سنگھ اور رمن بھلہ کے حق میں پرچار کریں گی ۔وہیں سرجیت سنگھ سلاتھیہ کی سربراہی میں ادھمپور کٹھوعہ کیلئے 36رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جن میں خالد نجیب سہروردی ، سجاد احمد کچلو، شیخ عبد الرحمن، ٹھاکر کشمیرا سنگھ، برج موہن شرما ،عبدالغنی ملک، جگ جیون لال، اقبال بٹ، عبدالوحید شان، ڈاکٹر چمن لال بھگت، سجاد شاہین، اجیت کمار شرما، تنویر کچلو، رومی کھجوریہ، دھیان چند، ساگر چند، ڈاکٹر شمشاد شان، پریم ساگر عزیز، کے کے بخشی، دھرم پال کنڈل، بھارتی شرما، قاسم الدین بنیا، پیارے لال شرما، پشپا ڈوگرہ، راج کپور، ظفر اللہ راتھر، ریاض بھدرواہی، سید اصغر علی، محبوب اقبال چودھری سلام الدین، وجے لوچن، قاسم الدین بنیا، نیلم شرما، اشفاق چوہان، قیصر پروین بھٹی اور عبدالغنی تیلی شامل ہیں ۔وہیں اجے کمار سدھوترہ کی قیادت میں جموں پونچھ پارلیمانی نشست کیلئے 54 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں مسٹر سرجیت سنگھ سلاتھیہ، ہربنس سنگھ، مرزا عبدالرشید، بابو رامپال، سید مشتاق احمد بخاری، رچھپال سنگھ، مسٹر اعجاز جان، مسٹر جاوید رانا ، ڈاکٹر کمال اروڑہ، ایس ترلوچن سنگھ وزیر ،حاجی محمد حسین، ماسٹر نور حسین، مسٹر وجے بقایا، بملا لتھرا، وجے لکشمی دتا، دیپندر کور، اخلاق خان، جگل مہاجن، گردیپ سنگھ ساسن، ایس ایس بنٹی، مسٹر رحیم داد، ستونت کور ڈوگرہ، قاضی محمد سید بیگ، باغ حسین راٹھور، ولی داد، اسرار خان، شفاعت خان، وپن لال شرما، بھوشن اپل، چوہدری لیاقت علی ایڈووکیٹ، سوم ناتھ کھجوریہ، چوہدری ہارون، دھرم ویر سنگھ جموال، بی آر کنڈل، ڈاکٹر گگن بھگت، سورن لتا، موہندر گپتا، مظفر اقبال خان، محمد اسلم خان، چوہدری نذیر حسین، ہاشم الدین قریشی، ممتاز بازار، عنایت بخاری، مسٹر حمید رانا، دلشاد ملک، ریتا گپتا، موہندر سنگھ ڈاکٹر غفور، نریش بٹو، عبدالغنی تیلی، وجے لوچن، دلجیت سنگھ شامل ہیں ۔جموں پونچھ اور ادھمپور کٹھوعہ پارلیمانی حلقوں کیلئے 4 رکنی مہم کی رابطہ کمیٹی کے ریاستی سیکریٹری رتن لال گپتا کی سربراہی میں ہو گی اور اس کے اراکین کے طور پر شیخ بشیر احمد، مسٹر انیل دھر اور مسٹر پردیپ بالی رہیں گے ۔پارٹی کے ایک ترجمان کے مطابق، تمام ضلع اور بلاک نیشنل کانفرنس کمیٹیاں پارلیمانی انتخابات کے لیے انتخابی کمیٹیوں کے طور پر کام کریں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا