کانگریس کے ذریعہ او بی سی کے اہم معاملہ پر لوک سبھا میں تحریک التوا پیش

0
0

نئی دہلی، 05 اگست (یو این آئی) کانگریس نے دیگر پسماندہ طبقات  او بی سی کو متاثر کرنے والے معاملےپر لوک سبھا میں تحریک التواء پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک اہم معاملہ ہے اور اس پر بلا تاخیر بحث ہونی چاہئے لوک سبھا میں کانگریس کے وہپ مانیکم ٹیگور نے تحریک التواء پیش کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ وہ پسماندہ ذات کے نوجوانوں کے لئے ملازمت کے مواقع سے متعلق ایک اہم معاملہ پر تحریک التوا دے رہے ہیں اور ایوان کے تمام کام کو روک کر اس اہم معاملہ پر ایوان میں بحث ہونی چاہئے۔

مسٹرٹیگور نے کہا، ’’میں لوک سبھا میں یہ تحریک التواء پیش کر رہا ہوں تاکہ او بی سی کمیونٹی کو متاثر کرنے والے ایک سنگین معاملے کی طرف توجہ مبذول کرائی جا سکے۔‘‘

انہوں نے تحریک التوا کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ سماجی اور معاشی حالات کے پیش نظر پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی آمدنی کے لیے طے شدہ معیارات میں ترمیم کی جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا