دیپک شرما
کشتواڑ // کشتواڑ کے حلقہ اندروال کا سماجی کارکن پیارے لال شرما اور پیشہ سے ٹھیکیدار نے ایک مہینہ قبل سیاست میں اترنے کا فیصلہ لیا تھا اور خاص کر کے حلقہ اندروال کے لوگوں کے من پسند سماجی کارکن کو سیاست میں اترنے پرعوامی حلقوں میں خوشی کا ماحول ہے اور لوگوں کی مانگ پر سماجی کارکن نے یہ فیصلہ لیا کہ اندروال کو ہمیشہ سے سیاسی لیڈروں نے سیاست کا اڈہ بنایا ہے اور اندروال کے لوگوں کی ترقی اور مسائل کے پیش نظر کوئی بھی اقدامات نہیں اٹھائے گئے جس کی وجہ سے ہم نے آنے والے انتخابات میں اسمبلی الیکشن لڑنے کا فیصلہ لیا ہے اور لوگ دن بدن ہزاروں کی تعداد میں کانگریس ،بھاجپا، پی ڈی پی ،این سی کو چھوڑ کر سماجی کارکن کے ساتھ کھڑے ہو رہے ہیں اور انہیں مضبوط کر رہے ہیں۔