کانگریس کو جموں و کشمیر کے موجودہ حالات پر تشویش ہے: وقار رسول وانی

0
0

یواین آئی

سری نگر؍؍جموں و کشمیر کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول وانی نے جموں صوبے میں ہو رہے ملی ٹنٹ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کو ان حالات پر سخت تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس چاہتی ہے کہ جموں وکشمیر میں حالات سدھر جائیں اور سیاحوں کو رش بڑھ جائے۔موصوف صدر نے بدھ کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا: ‘جموں صوبے میں لگاتار دہشت گردانہ حملے ہو رہے ہیں ہمارے فوجی جوان زخمی ہوئے ہیں کچھ دن پہلے ریاسی میں یاتریوں کی گاڑی پرحملہ ہوا جس میں دس یاتری جاں بحق ہوگئے’۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس کو اس صورتحال پر سخت تشویش ہے۔ان کا کہنا تھا: ‘موجودہ سرکار نے گذشتہ پارلیمنٹ میں ڈھنڈورا پیٹا کہ دفعہ 370 ہٹانے کے بعد جموں وکشمیر میں حالات سدھر گئے ہیں لیکن آج حالات یہ ہیں کہ جموں وکشمیر میں لگاتار دہشت گردانہ حملے ہو رہے ہیں’۔مسٹر وانی نے کہا: جب منموہن جی وزیر اعظم تھے تو ان کو کہا جاتا تھا کہ آپ کے پاس فوج ہے تو دہشت گرد کہاں سے آتے ہیں میں آج موجود حکومت سے یہی سوال کرتا ہوں’۔
انہوں نے کہا: ‘کانگریس چاہتی ہے کہ جموں وکشمیر میں حالات سدھر جائیں اور یہاں سیاحوں کا رش بڑھ جائے اور اسمبلی انتخابات منعقد ہوں’۔ان کا کہنا تھا: ‘ جموں وکشمیر میں پچھلے 35 برسوں سے ملی ٹنسی ہے کانگریس نے کبھی بھی ملی ٹنسی ختم ہونے کی بات نہیں کی جبکہ موجودہ حکومت اس کے متعلق بڑے دعوے کر رہی ہے’۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ جواب دہ ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا