کہابڑے دعوے کرنے والی پارٹی کے سارے دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں
یواین آئی
جموں؍؍جموں وکشمیر کانگریس پردیش کمیٹی نے پیر کے روز یہاں ریاسی حملے کے خلاف احتجاج درج کیا۔احتجاجی جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے اور انہوں نے اس حملے کو سیکورٹی گرڈ کی ناکامی سے تعبیر کیا۔اس موقع پر کانگریس کے سینئر لیڈر رمن بھلہ نے میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کہا: ‘یہ انتہائی افسوس ناک بات ہے بی جے پی بڑے بڑے دعوے کرتی ہے یہ ٹورسٹ جو یاترا کے لئے یہاں آتے ہیں، پر دوسرا حملہ ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘آج یہاں یاتریوں کے آنے کا بہت بڑا سیزن ہے لیکن یہاں سیکورٹی گرڈ بالکل ناکام ہوگیا ہے جو تشویش کا مسئلہ ہے’۔موصوف لیڈر نے کہا: ’’بڑے دعوے کرنے والی پارٹی کے سارے دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں شری امر ناتھ یاترا شروع ہونے والی ہے تو اس کے لئے سیکورٹی کے کیا انتظامات ہیں حکومت کو سلسلے میں جواب دینا ہوگا’۔رمن بھلہ نے کہا کہ ہماری مانگ ہے کہ حکومت واضح کرے کہ وہ پاکستان حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کیا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو علاقہ سالوں سے محفوظ تھا وہاں سسٹم تباہ ہوا ہے۔