کانگریس کا جموں شمالی اسمبلی حلقہ میں سمارٹ میٹراور ٹول پلازہ کے خلاف زبردست احتجاج پارٹی ہمیشہ جموں کے لوگوں کے لیے کھڑی رہی: ہری سنگھ:::مطالبات تسلیم کریں یا نتائج کا سامنا کریں: ایم کے بھردواج لازوال ڈیسک جموں؍؍ ضلع کانگریس کمیٹی جموں (دیہی) نے سمارٹ میٹروں کی تنصیب کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کرتے ہوئے اور ٹول پلازہ سرور کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے جموں شمالی اسمبلی میں پڑنے والے جے ایم سی کے چنور وارڈ نمبر 62 اور 64 میں زبردست احتجاج کیا۔ واضح رہے آج کے احتجاج کا اہتمام ہری سنگھ چب، صدر ڈی سی سی جموں (دیہی) نے وارڈ نمبر: 62 کے مقامی لوگوں کے ساتھ کیا ۔ اس موقع پر سینئر ایڈوکیٹ ایم کے بھردواج، سینئر کانگریس لیڈر اور سابق صدر بار ایسوسی ایشن سوم ناتھ شرماو دیگران موجود تھے۔مظاہرین سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ہری سنگھ چِب نے افسوس کا اظہار کیا کہ مرکزی وزیر نتن گڈکری اور این ایچ اے آئی بالکل مخالف بیانیے کو آگے بڑھا رہے ہیں جس کا مطلب ہے کہ یا تو مرکزی وزیر سرور ٹول پلازہ کے معاملے پر قانون، قواعد و ضوابط سے بے خبر ہیں یا پھر این ایچ اے آئی۔انہوں نے مزیدکہاکہ حکام جموں و کشمیر کے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔وہیںسمارٹ میٹرز کے بارے میں چِب نے کہا کہ یہ میٹرز اور سسٹم خراب ہیں جس کی وجہ سے بجلی کے کم سے کم استعمال کرنے والے بھی بھاری بل وصول کر رہے ہیں لہٰذا صارفین کو ان کہی پریشانیوں میں دھکیلنے سے پہلے انہیں اسی مرحلے پر ضائع کرنے کی ضرورت ہے۔ہری سنگھ چب نے کہا کہ کانگریس ہمیشہ جموں کے لوگوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور انہوں نے یقین دلایا کہ پارٹی اور اس کے قائدین جموں کے لوگوں اور سماج کے ہر طبقے کی ذات، نسل یا رنگ سے قطع نظر ہمیشہ ان کے لئے دستیاب رہیں گے۔اس موقع پرمظاہرین سے بات کرتے ہوئے ایم کے بھردواج نے کہا کہ جموں و کشمیر میں موجودہ انتظامیہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی پراکسی گورننس کو جاری رکھے ہوئے ہے جسے لوگ کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کریں گے۔

0
0

شپارٹی ہمیشہ جموں کے لوگوں کے لیے کھڑی رہی: ہری سنگھ:::مطالبات تسلیم کریں یا نتائج کا سامنا کریں: ایم کے بھردواج
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ ضلع کانگریس کمیٹی جموں (دیہی) نے سمارٹ میٹروں کی تنصیب کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کرتے ہوئے اور ٹول پلازہ سرور کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے جموں شمالی اسمبلی میں پڑنے والے جے ایم سی کے چنور وارڈ نمبر 62 اور 64 میں زبردست احتجاج کیا۔ واضح رہے آج کے احتجاج کا اہتمام ہری سنگھ چب، صدر ڈی سی سی جموں (دیہی) نے وارڈ نمبر: 62 کے مقامی لوگوں کے ساتھ کیا ۔ اس موقع پر سینئر ایڈوکیٹ ایم کے بھردواج، سینئر کانگریس لیڈر اور سابق صدر بار ایسوسی ایشن سوم ناتھ شرماو دیگران موجود تھے۔مظاہرین سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ہری سنگھ چِب نے افسوس کا اظہار کیا کہ مرکزی وزیر نتن گڈکری اور این ایچ اے آئی بالکل مخالف بیانیے کو آگے بڑھا رہے ہیں جس کا مطلب ہے کہ یا تو مرکزی وزیر سرور ٹول پلازہ کے معاملے پر قانون، قواعد و ضوابط سے بے خبر ہیں یا پھر این ایچ اے آئی۔انہوں نے مزیدکہاکہ حکام جموں و کشمیر کے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔وہیںسمارٹ میٹرز کے بارے میں چِب نے کہا کہ یہ میٹرز اور سسٹم خراب ہیں جس کی وجہ سے بجلی کے کم سے کم استعمال کرنے والے بھی بھاری بل وصول کر رہے ہیں لہٰذا صارفین کو ان کہی پریشانیوں میں دھکیلنے سے پہلے انہیں اسی مرحلے پر ضائع کرنے کی ضرورت ہے۔ہری سنگھ چب نے کہا کہ کانگریس ہمیشہ جموں کے لوگوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور انہوں نے یقین دلایا کہ پارٹی اور اس کے قائدین جموں کے لوگوں اور سماج کے ہر طبقے کی ذات، نسل یا رنگ سے قطع نظر ہمیشہ ان کے لئے دستیاب رہیں گے۔اس موقع پرمظاہرین سے بات کرتے ہوئے ایم کے بھردواج نے کہا کہ جموں و کشمیر میں موجودہ انتظامیہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی پراکسی گورننس کو جاری رکھے ہوئے ہے جسے لوگ کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا