بلاک ڈیولپمنٹ کونسل سرنکوٹ میں دھاندلیاں ہوئیں،ازسرنوچنائوکروایاجائے:اسلم کوہلی
پریتی مہاجن/ابراہیم خان
جموں؍؍بلاک سرنکوٹ میں بی ڈی سی چنائو میں شکست کاسامناکرنے والے سماجی کارکن محمد اسلم کوہلی نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بی ڈی سی الیکشن 2019 میں مقابلہ کرنے کے لئے محکمہ انتخابی رہنما اصولوں کے مطابق 2 لاکھ روپیہ کے اخراجات کی ایک حد طے کی گئی تھی لیکن ایک نام نہاد آزاد امیدوار نذیر حسین نامی بی ڈی سی سرنکوٹ کی واضح حمایت سے اور سابق ممبر کانگریس کے سرنکوٹ حلقہ محمد اکرام چودھری کی ملی بھگت سے ، تمام اصول و ضوابط کو ہواؤں کے سامنے پھینک دیا ، اس نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں نے اس انتخابی عمل کا بائیکاٹ کیا ہے۔ اس سیاسی رہنما کی جانب سے اس طرح کا عمل ، کانگریس پارٹی ہائی کمان کے حکم کے بھی خلاف ہے ، اور اس طرح اس ایم ایل اے کے خلاف تادیبی کارروائی کی دعوت دیتا ہے۔ نذیر حسین نے مینڈیٹ کی خریداری کے لئے 50 لاکھ روپے اور اس سے زیادہ اخراجات برداشت کیے ہیں ، کوہلی نے الزام عائدکیا۔مزیدکہاکہ مذکورہ کانگریس کے ایم ایل اے کے ذریعہ مختلف پنچوں اور سرپنچوں کو متاثر کر کے یہ رقم براہ راست ان کے چیف الیکشن ایجنٹ یعنی عبدالرزاق کے کھاتے سے منتقل کی گئی تھی جس میں نجم حسین نام کے قریبی رشتہ دارنے جے بنک اور ایس بی آئی برانچ سرکوٹ لسانہ سے اورآن لائن ٹرانسفر کے ذریعے بھی پیسے کالین دین کیا۔ اسلم کوہلی نے کہاکہ انتخاب سے کانگریس پارٹی کا بائیکاٹ کرنے کے باوجود بی ڈی سی الیکشن میں ایم ایل اے سرنکوٹ حلقہ اکرم چودھری نے متعلقہ حکام جیسے حکومت اور الیکشن کمیشن کوگمراہ چنائو لڑا، امیدوار اور عہدیداروں کے خلاف فوری کارروائی کی توقع کی جاتی ہے۔ہم بی ڈی سی بلاک سورنکوٹ کے لئے دوبارہ انتخاب کا منصفانہ اور شفاف طریقے سے انعقاد کی مانگکرتے ہیں تاکہ عوام کی مثبت اور مخلصانہ سوچ رکھنے والے نمائندے کو اس کرسی کے اعزاز کا موقع دیا جاسکے۔