کہاریاست کے درجے کی بحالی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ،سی ڈبلیوسی میں شمولیت کے بعدوالہانہ استقبال
شاہ ہلال
اننت ناگ؍؍ کانگریس ورکنگ کمیٹی کے نئے نامزد کئے رکن اور سابق ریاستی وزیر غلام احمد میر نے کہا ہے کہ کانگریس پارٹی جموں وکشمیر میں حقیقی جمہوری نظام کے نفاذ کی قائل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست کے درجے کی بحالی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔نمائندے کے مطابق کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کے رکن کے طور پر شامل کیے جانے کے ایک دن بعد، جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے سابق صدر غلام احمد میر نے پیر کو کہا کہ ریاستی حیثیت اور جمہوری عمل کی بحالی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہوگی۔میر نے یہ بات کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن بننے پر جنوبی کشمیر میں شاندار استقبال کے بعد کہی جو انڈین نیشنل کانگریس کی اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارہ ہے۔پی سی سی کے سابق صدر میر جو 40 سال سے زیادہ عرصے سے کانگریس پارٹی کی خدمت کر رہے ہیں، اتوار کو ہائی کمان نے سی ڈبلیو سی کے لیے نامزد کیا تھا۔جونہی غلام احمد میر ویری ناگ پہنچے تو یہاں پہلے سے ہی سینکڑوں کانگریس کارکنان اور ہمدرد جمع ہوئے تھے اور انہوں نے میر کو پھولوں کے مالائے پہنا کر پرجوش استقبال کیا اور غلام احمد میر ریلی کی صورت میں اموہ تک لیجایا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میر نے کانگریس ہائی کمان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور جموں و کشمیر کے لوگوں کو یقین دلایا کہ پارٹی کے اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارے میں ان کی خواہشات کی نمائندگی کرنے کی ہمیشہ ان کی کوشش رہے گی۔جے کے پی سی سی کے سابق صدر نے نچلی سطح کے کارکن کو جموں و کشمیر کے ایک دور دراز علاقے سے سی ڈبلیو سی کے اعلیٰ عہدے پر نامزد کرنے کے پارٹی فیصلے کی تعریف کی، جو واقعی ایک بہت بڑا اعزاز اور کانگریس کے تئیں لگن اور عقیدت کا اعتراف ہے۔انہوں نے جموں و کشمیر کے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ لوگوں کے مسائل خاص طور پر انتہائی بے روزگاری، ترقی کی کمی، حکومت کی بدانتظامی اور لوگوں سے متعلق بہت سے دیگر مسائل کو پارٹی کے اعلیٰ فورم پر اٹھائیں گے۔میر نے کہا کہ ریاست کی بحالی اور جمہوری عمل ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہوگا۔انہوں نے جموں و کشمیر کے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اپنی صلاحیت کے مطابق کانگریس کی خدمت کے لیے ثابت قدم رہیں، کیونکہ یہ اکیلی پارٹی ہے جس نے عوام کی خواہشات اور امنگوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا اور ہمیشہ عوام کی بہتری کے لیے کام کیا۔غلام احمد میر نے دعویٰ کیا کہ 2024 کے انتخابات میں ایک نئی سرکار قائم ہوگی جوپورے دیش اور خاصکر جموں و کشمیر کے عوام کیلئے کام کریں گی۔انہوں نے کہا کہ بھاجپا نے یہاں ہمیشہ سے مذہب کے نام پر سیاست کرکے بھائی بھائی کو آپس میں لڑھوانے کا کام کیا ہے جو ملک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کا عوام بھی جان چکا ہیں۔