کانگریس نے ’پڑھو پڑھاؤ‘ اسکیم کا اعلان کیا

0
0

تحت اسکولی طلباء کو 500 سے 1500 روپے ماہانہ دیے جائیں گے:پرینکا گاندھی وڈرا
یواین آئی

منڈلا؍؍کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے آج کہا کہ اگر پارٹی مدھیہ پردیش میں حکومت بناتی ہے تو ‘پڑھو پڑھاؤ’ اسکیم کو لاگو کیا جائے گا، جس کے تحت اسکولی طلباء کو 500 سے 1500 روپے ماہانہ دیے جائیں گے۔ ریاستی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر محترمہ وڈرا نے مہا کوشل علاقہ کے قبائلی اکثریتی منڈلا میں ایک انتخابی میٹنگ سے خطاب کیا۔ اس موقع پر کانگریس جنرل سکریٹری اور ریاستی انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا، سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ اور دیگر سینئر لیڈران بھی موجود تھے۔مقامی رام نگر گراؤنڈ میں منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ وڈرا نے کہا کہ اگر اسمبلی انتخابات کے بعد کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو پڑھو پڑھاؤ اسکیم کو نافذ کیا جائے گا۔ اس کے تحت پہلی سے آٹھویں جماعت کے بچوں کو پانچ سو روپے ماہانہ، نویں اور دسویں کے بچوں کو ایک ہزار روپے اور گیارہویں اور بارہویں کے بچوں کو پندرہ سو روپے ماہانہ فراہم کیے جائیں گے۔اس قبائلی اکثریتی علاقے کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری نے اپنی دادی اور سابق وزیر اعظم محترمہ اندرا گاندھی کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگ محترمہ گاندھی کو اندرا ماتا کے نام سے جانتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان سب نے محترمہ گاندھی پر بھروسہ کیا اور ان کے اعتماد کے مطابق انہوں نے اس خطے کے لوگوں کے لیے کام بھی کیا۔قبائلیوں کو سب سے زیادہ سمجھدار بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر انہیں ووٹنگ کے دن ان (پرینکا گاندھی وڈرا) کی باتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ووٹ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور کانگریس پارٹی جو بھی وعدے کر رہی ہے اگر حکومت بنتی ہے تو انہیں پورا کیا جائے گا۔ کانگریس دیگر پارٹیوں کے لیڈروں کی طرح ‘جملے’ نہیں سنارہی ہے۔محترمہ وڈرا نے کہا کہ اگر ریاست میں کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو چھتیس گڑھ ریاست کی طرح مدھیہ پردیش میں بھی دھان اور تندو کے پتوں پر بونس دیا جائے گا۔ انہوں نے کانگریس کے دیگر اعلانات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ پارٹی سوچ سمجھ کر ہی اعلانات کررہی ہے۔ریاست کی تمام 230 سیٹوں کے لیے اسمبلی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے اور 17 نومبر کو تمام سیٹوں پر ایک ساتھ ووٹنگ ہوگی۔ نتائج کا اعلان 3 دسمبر کو کیا جائے گا۔ ریاست میں درج فہرست قبائل کے لیے مخصوص نشستوں کی تعداد 47 ہے۔ تمام اہم پارٹیوں کی نظریں بھی ان سیٹوں پر ہیں۔ مرکزی اپوزیشن پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے منڈلا ضلع میں نواس اسمبلی سیٹ سے مرکزی وزیر فگن سنگھ کلستے کو اپنا امیدوار قرار دیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا