کانگریس نے نئے انچارجز کا تقرر کیا

0
0

بھرت سنگھ سولنکی کو جموں و کشمیراورجی اے میر کو جھارکھنڈ کے ساتھ ساتھ مغربی بنگال کا اضافی چارج دیا گیا
یواین آئی

نئی دہلی؍؍کانگریس نے مختلف ریاستوں کے لئے انچارج تقررکرتے ہوئے دوبارہ تنظیم کی ذمہ داری مسٹر کے سی وینوگوپال کو سونپی ہے جبکہ مسٹرگرودیپ سنگھ سپل کو انتظامیہ کا نیا انچارج بنایا گیا ہے۔کانگریس جنرل سکریٹری وینوگوپال نے ہفتہ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے نے ان تمام انچارجوں کے ناموں کو منظوری دے دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سینئر لیڈر مکل واسنک کو گجرات، جتیندر سنگھ کو آسام اور مدھیہ پردیش کا اضافی چارج دیا گیا ہے، جب کہ رندیپ سنگھ سرجے والا کو کرناٹک، دیپک باوریا کو دہلی کے ساتھ ہریانہ کا اضافی چارج، سچن پائلٹ کو چھتیس گڑھ، اروند پانڈے کو اتر پردیش، کماری سیلجا کو اتراکھنڈ، جی اے میر کو جھارکھنڈ کے ساتھ ساتھ مغربی بنگال کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔کانگریس جنرل سکریٹری کے مطابق محترمہ دیپا داسمنشی کو کیرالہ، لکشدیپ اور تلنگانہ کا اضافی چارج، جئے رام رمیش کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ، کے سی وینوگوپال کو آرگنائزیشن کا انچارج بنایا گیا ہے۔ رمیش چنیتھلا کو مہاراشٹر، موہن پرکاش کو بہار، ڈاکٹر چیلا کمار کو اروناچل، میگھالیہ اور میزورم، ڈاکٹر اجے کمار کواڈیشہ کے ساتھ ہی تمل ناڈو اور پڈوچیری کا اضافی چارج، بھرت سنگھ سولنکی کو جموں و کشمیر، راجیو شکلا کو ہماچل پردیش اور چنڈی گڑھ، سکھجیندر سنگھ رندھاوا کو راجستھان، دیویندر یادو کو پنجاب، مانک راؤ ٹھاکرے کو گوا، دمن دیو اور دادرا نگر حویلی، گریش چوڈانکر کو تریپورہ، سکم، ناگالینڈ اور منی پور، مانیکم ٹیگور کو آندھرا پردیش، انڈمان نکوبار اور گوردیپ سنگھ سپل کو انتظامیہ کا انچاج بنایا گیا ہے۔پارٹی نے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ناصر حسین کو کانگریس صدر کے دفتر کا جنرل سکریٹری انچارج بنایا ہے جب کہ پرنب جھا کو کانگریس صدر کے دفتر میں کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کا سکریٹری انچارج بنایا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا