کانگریس نے من موہن سنگھ کو سالگرہ کی مبارکباد دی

0
0

 

یواین آئی
نئی دہلی؍؍کانگریس نے سابق وزیراعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ کو ان کی سالگرہ کے موقع پر جمعرات کو مبارکباد دی۔ پارٹی نے اپنے سرکاری ٹویٹر پر لکھا،‘‘سابق وزیراعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ کو ان کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی۔آج ہم لوگ ان کی زبردست کامیابیوں کو یاد کرتے ہیں۔انہوں نے کئی دہائیوں تک ہمارے ملک کی خدمت کی ہے اور شہرت یافتہ اسکالر ،انسانیت کے جذبے اور خلوص و نیک نیتی سے ملک کو خودمختار بنانے میں تعاون دیا ہے ۔’’ واضح رہے کہ 26ستمبر 1932کو پنجاب صوبے کے ‘ گہہ(حالیہ پاکستان)’میں پیداہوئے ڈاکٹر من موہن سنگھ موجودہ وقت میں راجستھان سے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ڈاکٹر سنگھ نے سال 1991سے 1996تک وزیرخزانہ کے طورپر کام کیا تھا۔اس کے بعد 1998 سے 2004تک بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے قیادت والے قومی جمہوری اتحاد(این ڈی اے )کے اقتدار میں وہ راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈرتھے ۔سال 2004سے مئی 2014تک مسٹر سنگھ نے ملک کے وزیراعظم کے طورپر اپنی خدمات انجام دیں۔ڈاکٹر سنگھ 1991 میں پہلی بار آسام سے راجیہ سبھا رکن منتخب ہوئے ۔اس کے بعد 1995،2001،2007 اور 2013 میں بھی وہ راجیہ سبھا کے لئے منتخب ہوئے تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا