کانگریس نے سانبہ حلقہ کے تحت ند میں ایک جلسہ عام کا اہتمام کیا

0
0

بی جے پی حکومت جموں و کشمیر میں مکمل ناکام: یشپال کنڈل
لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍ جموں کشمیر کانگریس نے جمعہ کو الزام لگایا کہ بی جے پی کی "پراکسی” حکومت جموں و کشمیر میں تمام محاذوں پر ناکام ہوگئی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ لوگ بھگوا پارٹی کے ہاتھوں دھوکہ دہی محسوس کررہے ہیں۔ واضح رہے آئی این سی پارٹی کارکنوں نے یہاں سانبہ حلقہ کے تحت ند میں ایک جلسہ عام کا اہتمام کیا۔اس موقع پر سابق وزیر اور کانگریس یو ٹی کے نائب صدر یش پال کنڈل مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر ضلع صدر سنجے شرما، ضلع صدر ایس سی ڈپارٹمنٹ ونود کمار بطور مہمان ذی وقار شامل ہوئے ۔وہیں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کنڈل نے کہا کہ جموں وکشمیر میں صرف کانگریس پارٹی کی حکومت ہی لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں واپس لا سکتی ہے۔اس موقع پر پارٹی نے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات نہ کرانے پر حکومت کی مذمت کی قرارداد بھی پاس کی۔انہوں نے مزیدکہاکہ جموں و کشمیر میں حکومت، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت میں انتظامیہ کے زیر انتظام، تمام محاذوں پر مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے اور عام لوگوں کو اپنی حفاظت کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا