کانگریس لیڈر شبیر خان کا منجا کوٹ کے سرحدی علاقہ میں دورہ کہا حکومت سرحدی علاقہ جات کی طرف توجہ دے

0
0

احمد شہزاد
منجاکوٹمنجاکوٹ کے سرحدی علاقوں میں کانگریس کے سابقہ وزیر و جنرل سیکریٹری شبیر احمد خان نے علاقے کا دورہ کیا۔اس موقع پر عوام نے اپنے اپنے مسائل بھی سابقہ وزیر کو سنائے۔لوگوں نے کہا کہ گولہ باری سے سرحدی علاقوں کے لوگ بری طریقے سے متاثر ہو رہے ہیں۔گولہ باری سے کئی لوگوں کی قیمتی جانیں نقصان ہونے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے دلوں میں خوف و ہراس کی لہر جاگی ہوئی ہے۔وہیں سرحدی علاقوں میں ایمبولینس جیسی سہولیات بھی میسر نہ ہیں۔جس سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس موقع پر شبیر خان نے لوگوں کے مسائل سننے کے بعد موجودہ حکومت پر نشانہ باندھتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت لوگوں کو راحت پہنچانے میں ناکام ہو چکی ہے۔سرحدی علاقہ کے لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ان علاقوں میں ایمبولینس کے ساتھ ساتھ ڈسپنسری کی بھی منظوری دے۔شبیر خان نے کہا کہ سرحدی علاقہ کے بچوں کی پڑھائی بھی متاثر ہو رہی ہے۔مگر حکومت کو ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔وہیں دیگر سہولیات سے لوگ ابھی بھی محروم ہیں۔شبیر خان نے لوگوںسے یقین دہانی کرواستے ہوئے کہا کہ وہ جلد سے جلد ان لوگوں کے مسائل انتظامیہ کے سامنے رکھ کر حل کروانے کی کوشش کریں گے۔اس موقعہ پر کانگریس کے سینئر لیڈر فاروق خان،،محمد لطیف کے علاوہ کافی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا