بلاور میںکئی سماجی کارکنان نے ایم پی کھٹانہ کی موجودگی میں بھاجپا کا دامن تھاما
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم پی انجینئرغلام علی کھٹانہ نے اپنے ایک بیان میںکہا کہ مسلمان سمجھ چکے ہیں کہ کانگریس سمیت نام نہاد مین اسٹریم پارٹیوں نے صرف سیاسی فائدے کے لیے ان کا غلط استعمال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں مسلمان بی جے پی میں شامل ہونے آ رہے ہیں اور ہر دل عزیز وزیر اعظم نریندر مودی سے اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ یہاں بلاور کے سماجی کارکنوں کی بی جے پی میں شمولیت کے موقع پر بات کرتے ہوئے غلام علی کھٹانہ نے کہا کہ بی جے پی حکومت سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ایم مودی کی قیادت کے نو سال کے دور حکومت میں ملک کے تمام حصوں میں ترقیاتی سرگرمیوں میں کئی گنا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس موقع پرمحمد رفیق کے ساتھ شبیر علی، غلام محمد، نذیر محمد، سلطان محمد، اعظم خان، بشارت حسین، کلیم اللہ، دیو راج، شہباز راتھر، سنی، سنجیو، دنیش اور دیگرنے بھاجپا میں شمولیت اختیار کی۔وہیںکھٹانہ نے کہاکہ بی جے پی سیاسی مصلحت پر یقین نہیں رکھتی لیکن وہ ذات پات، رنگ، نسل، مذہب یا نسل کی تفریق کے بغیر عام لوگوں کی خدمت کرنا چاہتی ہے۔ ایم پی کھٹانہ نے کہاکہ ہم نے ہر جگہ کسی بھی محاذ پر کامیابی حاصل کی ہے اور کوئی بھی پی ایم مودی کی قیادت والی حکومت پر الزام نہیں لگا سکتا۔وہیںمحمد رفیق نے کہا کہ وہ بی جے پی حکومت کی پالیسیوں اور پروگراموں سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔